حیات شمس

by Other Authors

Page 565 of 748

حیات شمس — Page 565

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 533 بھی پاکستان کی جماعتوں کو سنبھالنے میں خوب کردار ادا کیا۔میرے بچپن کے زمانے کا مجھ پر ان کا نیکی، تقویٰ اور عاجزی کا ایک خاص اثر ہے۔ایک بزرگ صورت کا دعائیں کرتے ہوئے مسجد آنا اور نمازیں پڑھانا، خطبہ دینا یاد ہے۔بعض فتنوں کو فرو کرنے میں بھی آپ کا ایک خاص کر دار تھا جو حضرت مصلح موعود کی لبی بیماری کی وجہ سے بعض دفعہ اٹھتے رہے۔خلافت ثالثہ کے انتخاب کے بعد بھی آپ حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے دست راست رہے۔لیکن زندگی نے وفا نہ کی اور یہ مجاہد احمدیت جلد ہی اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہو گیا۔اللہ تعالیٰ حضرت مولانا صاحب کے درجات بلند فرما تار ہے اور واقفین زندگی خدام سلسلہ کو اپنے بزرگوں کے پاک نمونوں پر چلنے کی توفیق دے۔آمین۔“ والسلام خاکسار مرزا مسرور احمد خليفة المسيح الخامس