حیات شمس

by Other Authors

Page 558 of 748

حیات شمس — Page 558

حیات بشمس۔خالد احمد بیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس تمہاری ارواح کو دوسرے اجسام دے کر ایک دوسری دنیا میں زندہ رکھا جائے گا اس لئے بے فکر نہ ہونا یہ سمجھتے ہوئے کہ مرنے کے ساتھ تمہارا معاملہ خدا تعالیٰ سے کلیہ کٹ چکا ہے۔وہ کٹا نہیں بلکہ اے انسانو اور اے آدم زاد و تمہارے ساتھ ہمارا واسطہ ابد تک قائم رہے گا۔تمہاری ارواح کو ہم نے زندہ رکھنا ہے۔یہ خدائے ذوالجلال والاکرام کا فیصلہ ہے۔526 اعمال صالحہ کی بقا کا دوسرا طریق جو ہمیں اسلام میں نظر آتا ہے وہ یہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ دنیا میں کسی الہی سلسلہ کو قائم کرتا ہے اس لئے کہ اس کی عظمت اور جلال کو قائم کرے تو اس برگزیدہ جماعت کو بحیثیت جماعت اللہ تعالیٰ کی راہ میں فنا ہونے کی وجہ سے اس دنیا میں بھی ایک لمبا عرصہ عزت کی زندگی عطا کی جاتی ہے اور صالحین کا بدل پیدا کر کے ان اعمال صالحہ کو اس وقت تک کہ اس قوم اور سلسلہ کی ہلاکت کا وقت آجائے انہیں قومی بقا عطا کرتا ہے۔غرض وہ اعمال جو خدا تعالیٰ کی خاطر کئے جاتے ہیں جن میں غیر کی ملونی نہیں ہوتی۔جنہیں انسان بے نفس ہو کر اپنے اوپر عجز و انکسار نیستی اور فناطاری کر کے خود کو کچھ نہ سمجھ کر بلکہ اپنے رب کو ہی سب کچھ مجھتے ہوئے اس کی نعمتوں کو حاصل کرنے کی کوشش اور مجاہدہ کر کے بجالاتا ہے انہیں اس رنگ میں اس قوم میں باقی رکھا جاتا ہے کہ جب اس کے بعض افراد اس دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں تو ان کے بعض قائم مقام کھڑے ہو جاتے ہیں اور اس طرح اللہ تعالیٰ اس قوم میں اپنے اعمال صالحہ کا ایک لمبا سلسلہ قائم کر دیتا ہے۔ہمارے بھائی جو کل ہم سے جدا ہوئے ہیں ان کا مقام اسی معنی میں جماعت میں قائم مقام کے طور پر بھی تھا۔یعنی جب بعض بزرگ ہستیاں جماعت سے جدا ہو ئیں تو خدا تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے جماعت میں ایسے لوگوں کو کھڑا کردیا کہ جنہیں گومر نے والوں کی زندگی میں مقام، وجاہت ، مرتبہ اور علم حاصل نہ تھا جو مرنے والوں کا تھا لیکن بعد میں اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے انہیں پہلوں کا سا مقام، وجاہت ،مرتبہ اور علم دیدیا۔چنانچہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: حافظ روشن علی صاحب مرحوم میر محمد الحق صاحب اور مولوی محمد اسماعیل صاحب ان میں سے ایک ( حضرت مولوی محمد اسماعیل صاحب) کتابوں کے حوالے یا درکھنے کی وجہ سے اور باقی دو مباحثوں کی وجہ سے جماعت میں اتنے مقبول ہوئے کہ مجھے یاد ہے اس وقت ہمیشہ جماعتیں