حیات شمس — Page 528
۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 23۔جماعت احمدیہ کے متعلق غلط فہمیوں کا ازالہ 496 یہ کتاب آپ کی تقریر جلسہ سالانہ ربوہ 1962ء پرمشتمل ہے جسے پہلی بار نظارت اصلاح ارشاد مرکز یہ نے 1963 ء میں شائع کیا جو کہ 120 صفحات پر مشتمل ہے۔اس تقریر میں آپ نے سلسلہ احمدیہ کے بارہ میں بعض غلط فہمیوں کا ازالہ کیا ہے۔24۔جماعت احمدیہ کے متعلق غلط فہمیوں کا ازالہ یہ کتاب آپ کی تقریر جلسہ سالانہ ربوہ 1963 ء ہے جسے پہلی بار نظارت اصلاح ارشاد مرکز یہ نے 1964ء میں شائع کیا جو کہ 120 صفحات پر مشتمل ہے۔اس کتاب میں انگریز کا خود کاشتہ پودا کے متعلق غلط فہمیاں اور جہاد کے متعلق غلط فہمیوں کا جواب دیا گیا ہے۔نیز عمومی طور پر بعض غلط فہمیوں کا ازالہ کیا گیا ہے۔-25 کیا موجودہ اناجیل الہامی ہیں؟ اس کتاب کے تین ایڈیشن شائع ہوئے۔تیسرا ایڈیشن 1963ء میں شائع ہو ا جو 40 صفحات پر مشتمل ہے۔عیسائیت میں تبلیغ کرنے کے حوالہ سے حضرت مولانا صاحب نے اپنے تجربات زندگی اس کتاب میں بیان کئے ہیں۔تعارف میں تحریر فرماتے ہیں: مجھے مصر فلسطین اور شام نیز انگلستان اور ہندوستان کے پادریوں سے بکثرت گفتگو اور مباحثہ کرنے کا موقع ملا ہے۔اناجیل کے الہامی اور خدا کا کلام ثابت کرنے کیلئے پادری صاحبان جو دلائل دیتے ہیں وہ چار ہیں : 1۔اناجیل میں پیشگوئیاں پائی جاتی ہیں جو اس امر کی دلیل ہے کہ یہ انسانی کلام نہیں بلکہ وحی الہی ہے۔2۔انا جیل میں کوئی اختلاف یا تضاد نہیں پایا جاتا۔3۔ان کی تلاوت انسان کو روحانیت میں بڑھاتی ہے اور نفوس میں فوق العادت نیک اثر پیدا کرتی ہے۔-4- قرآن مجید ان کے الہامی ہونے اور ان میں جو کچھ لکھا ہے اس کے سچا ہونے کی شہادت دیتا ہے۔“ (صفحات 4-5) حضرت مولانا موصوف نے پادریوں کے ان دلائل کا اس کتاب میں بانتفصیل جواب دیا ہے۔