حیات شمس

by Other Authors

Page 523 of 748

حیات شمس — Page 523

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس -18- پیشگوئی مصلح موعود کا حقیقی مصداق 491 یہ کتاب آپ کی تقریر جلسہ سالانہ 1957ء پر مشتمل ہے جو کتابی صورت میں 1958ء میں شائع ہوئی اور 149 صفحات پر مشتمل ہے۔اس کتاب کو مہتم نشر و اشاعت نظارت اصلاح وارشاد نے شائع کیا اور مطبع ضیاء الاسلام ربوہ نے طبع کیا۔اس کتاب میں آپ نے بزرگان سلف اور سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات کی رو سے ثابت کیا ہے کہ پیشگوئی مصلح موعود کے حقیقی مصداق حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ اسیح الثانی ہیں۔نیز منکرین خلافت کے اعتراضات کے جوابات دیئے ہیں۔" 19-انڈیکس روحانی خزائن سید نا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے ارشاد کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جملہ کتب کو روحانی خزائن کی صورت میں حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس نے مجلد شکل میں شائع کرنے کا آغاز فرمایا اور حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے ارشاد کے موافق ان کتب کا توضیحی انڈیکس تیار کرنے کی سعادت حاصل کی۔چنانچہ روحانی خزائن کی صورت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی 91 کتب 23 جلدوں میں شائع ہو چکی ہیں۔یہ کام بفضلہ تعالی 1968ء میں بخیر و خوبی انجام پذیر ہوا۔حضرت مولانا شمس صاحب نے جو کہ ان ایام میں ناظر اشاعت لٹریچر و تصنیف تھے اور پھر ناظر اصلاح وارشاد نیز الشركة الاسلامیہ لمیٹیڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات بجالا رہے تھے، پہلی ہیں جلدوں کا پیش لفظ تحریر کیا نیز میں جلدوں کا بصورت مضامین تفصیلی انڈیکس بھی تحریر کیا۔سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب پر معارف روحانی خزائن“ کے نام سے 1957ء میں شائع ہونا شروع ہوئیں۔روحانی خزائن کی پہلی 19 جلدوں کا اشاریہ جو یقیناً سینکڑوں صفحات پر مشتمل ہے ، حضرت مولانا موصوف کو بنانے کی توفیق ملی۔آپ کی یہ عہد ساز سعادت قیامت تک یا درکھی جائے گی۔بازو اس سعادت بزور بخشد خدات نیست بخشنده آپ روحانی خزائن کی پہلی جلد کے پیش لفظ میں تحریر کرتے ہیں : ”ہم نے اس طبع کو طبع بار اول کے مطابق رکھنے کی کوشش کی ہے۔کتاب کے شروع میں