حیات شمس

by Other Authors

Page 473 of 748

حیات شمس — Page 473

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 457 بنائے گی اور مذہبی لحاظ سے اس کا حملہ اتنا قوی ہوگا کہ مخالف اسلام اپنے آپ کو محفوظ نہ سمجھے گا اور جماعت کی روحانی طاقت کا مقابلہ کرنے سے عاجز ہوگا اور میدانِ حجت و برہان میں اپنے تئیں کمزور اور ضعیف یقین کرے گا۔اس میں سوچنے والوں کیلئے ایک نشان ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام بانی جماعت احمد یہ 1906ء میں فرماتے ہیں : ” خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ وہ مجھے بہت عظمت دے گا اور میری محبت دلوں میں بٹھائے گا اور میرے سلسلہ کو تمام زمین میں پھیلائیگا اور سب فرقوں پر میرے فرقہ کو غالب کرے گا۔اور میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کے رو سے سب کا منہ بند کر دیں گے۔اور ہر ایک قوم اس چشمہ سے پانی پئے گی اور یہ سلسلہ زور سے بڑھے گا اور پھولے گا یہاں تک کہ زمین پر محیط ہو جاویگا۔بہت سی روکیں پیدا ہونگی اور ابتلاء آئیں گے مگر خدا سب کو درمیان سے اٹھا دے گا اور اپنے وعدہ کو پورا کرے گا۔اور خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں تجھے برکت پر برکت دونگا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔سواے سنے والو! ان باتوں کو یا درکھو اور ان پیش خبریوں کو اپنے صندوقوں میں محفوظ رکھ لو کہ یہ خدا کا کلام ہے جو ایک دن پورا ہوگا۔میں اپنے نفس میں کوئی نیکی نہیں دیکھتا اور میں نے وہ کام نہیں کیا جو مجھے کرنا چاہئے تھا۔اور میں اپنے تئیں صرف ایک نالائق مزدور سمجھتا ہوں۔یہ محض خدا کا فضل ہے جو میرے شامل حال ہوا۔پس اس خدائے قادر اور کریم کا ہزار ہزار شکر ہے کہ اس مشتِ خاک کو اس نے باوجود ان تمام بے ہنریوں کے قبول کیا۔“ (تجلیات الہیہ، روحانی خزائن جلد 20 صفحات 410409) ریویو آف ریلیجنز قادیان جنوری 1947 ء) حضرت مولانا موصوف کی انگلستان سے قادیان کامیاب مراجعت پر مختلف جماعتی ادارہ جات اور احباب جماعت کی طرف سے استقبالئے اور دعوتیں ہوئیں ایک دو استقبالیوں میں سید نا حضرت مصلح موعود بھی رونق افروز ہوئے اور ایک خطاب میں حضرت مولانا شمس صاحب کو طلوع الشمس من مغر بھا کی پیشگوئی کا مصداق قرار دیا۔اس کا ذکر دوسرے باب میں گذر چکا ہے۔نیز سیرت و تا ثرات والے باب میں حضور کے ارشادات بھی شامل کئے گئے ہیں۔