حیات شمس

by Other Authors

Page 461 of 748

حیات شمس — Page 461

۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 445 خدا اور اس کے بندوں کے تعلق کومحبت کا تعلق بتایا گیا ہے۔جب یہ آیتیں قرآن مجید سے انہیں دکھائی جاتیں تو ان پر مصنف کی جہالت آشکارا ہو جاتی۔اسلام اور بائیبل میں عورت کا مقام پھر ایک اور سوال جو ہر جگہ دریافت کیا گیا، وہ یہ تھا کہ کیا درست ہے کہ اسلام کی تعلیم کی رو سے عورتیں جنّت میں نہ جائیں گی اور یہ کہ ان میں روح نہیں؟ میں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ہر میٹنگ میں یہ واضح کیا کہ جس قدر حقوق اسلام نے عورت کو دیئے ہیں اتنے کسی اور مذہب نے اسے نہیں دیئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ساتویں صدی عیسوی میں جبکہ ہر ملک میں عورت کو ذلیل و حقیر خیال کیا جاتا تھا، یہ آواز بلند کی : النساء شقائقُ الرِّجالِ۔عورتیں مردوں کی ہم پلہ اور ہم جوڑ ہیں اور قرآن مجید میں مردوں اور عورتوں دونوں کا ذکر پہلو بہ پہلو کیا گیا ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اِنَّ الْمُسْلِمِيْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُومِناتِ۔۔۔أَعَدَّ اللَّهُ لَهُمْ مَغْفِرَةً وَّ أَجْراً عَظِيماً (الاحزاب : 36) یقیناً مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور مومن مرد اور مومن عورتیں ان سب کیلئے اللہ تعالیٰ نے مغفرت اور اجر عظیم تیار کیا ہے۔نیز فرمایا: مَنْ عَمِلَ صَالِحاً مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُولئِكَ يَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ يُرْزَقُوْنَ فِيْهَا بِغَيْرِ حِسَابِ O (المؤمن: 41) اور جو شخص نیک کام کرے مرد ہو یا عورت در آنحالیکہ وہ مومن ہے وہ جنت میں داخل ہوں گے اور اس دنیا میں بغیر حساب رزق دیئے جائیں گے۔نیز فرمایا: هُمْ وَأَزْوَاجُهُمْ فِي ظِلالٍ عَلَى الْأَرَائِكِ مُتَّكِتُونَ ( لين :57) وہ اور ان کی بیویاں جنت میں تختوں پر تکیہ لگائے ہوں گے۔لیکن برخلاف اس کے نئے عہد نامہ میں لکھا ہے۔پولوس کہتا ہے : البتہ مرد کو سر ڈھانکنا چاہئے کیونکہ وہ خدا کی صورت اور اس کا جلال ہے مگر عورت مرد کا جلال ہے اس لئے کہ مرد عورت سے نہیں بلکہ عورت مرد سے ہے اور مرد عورت کیلئے نہیں بلکہ عورت مرد کیلئے پیدا ہوئی۔“ عہد نامہ جدید 1 کرنتھیوں 7:11-9)