حیات شمس

by Other Authors

Page 440 of 748

حیات شمس — Page 440

حیات ٹمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس جواب قصر بکنگھم 19 جنوری 1946ء 424 جناب من مجھے یہ حکم ملا کہ میں بادشاہ معظم کی طرف سے آپ کی کتاب ”اسلام“ کیلئے جو آپ نے ازراہ مہربانی قبول کرنے کیلئے مع خط مورخہ 28 دسمبر 1945ء بھیجی تھی ، پر از خلوص شکریہ ادا کروں۔میں یہ ظاہر کر دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ قدیم سے رائج قانون کے مطابق جس کی رو سے کوئی بادشاہ کتاب قبول نہیں کرتا جب تک کہ اس کے مؤلف کی طرف سے پیش نہ کی گئی ہو۔ہر میجسٹی افسوس کرتے ہیں کہ وہ دوسری تین کتابیں جو آپ نے بھیجیں ، وہ نہیں رکھ سکتے ہیں اس لئے آپ کو اس خط کے ساتھ واپس ارسال کر رہا ہوں۔آخر میں مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں ان نیک خواہشات کیلئے جو آپ نے اپنے خط میں نئے سال کی ظاہر کی ہیں ،شکر یہ ادا کروں۔آپ کا مخلص، ایم۔ایم۔ایڈیو الفضل قادیان 18 مارچ 1946ء) ایک عشرہ کے بعد مغرب سے کامیاب و کامران مشرق کو واپسی اگست 1946 ء کو آسمان احمدیت کے درخشندہ اور روشن ستارے اور ہمارے مولا ناشس صاحب جنہیں سید نا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے مغرب کیلئے طلوع شمس فرمایا کی بلا دغر بیہ سے واپسی ہوئی۔لندن سے اپنی واپسی کی بابت حضرت مولانا شمس صاحب تحریر فرماتے ہیں: آج 11 اگست 1946 ء کو دس سالہ قیام کے بعد لنڈن سے بعزم ہندوستان روانہ ہوا ہوں اور یہ سطور عرشہ جہاز سے لکھ رہا ہوں۔میں اپنے ان انگریز اور ہندوستانی دوستوں کا شکر یہ ادا کرتا ہوں جور میلوے سٹیشن پر الوداع کہنے کیلئے آئے۔پھر ان تمام مبلغین کا اور انگریز و ہندوستانی دوستوں کا خاص طور پر ممنون ہوں جو جہاز پر خدا حافظ کہنے کیلئے تشریف لائے۔میں اس پر جزاھم اللہ خیراً کہتا ہوں اور ان تمام مبلغین کیلئے جو میرے بعد کام کریں گے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں پاک مقاصد کی اشاعت کیلئے بڑھ چڑھ کر توفیق بخشے اور ان کی مساعی میں فوق العادت برکت ڈالے۔نیز میں تمام دوستوں سے ان کیلئے خصوصا اور باقی مبلغین کیلئے عموماً دعا کیلئے درخواست کرتا ہوں کہ وہ انہیں اپنی نیم شبانہ