حیات شمس — Page 435
۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 419 حکم میں مردوں اور عورتوں میں مساوات رکھی ہے۔اگر کوئی مرد مسلمان عورت سے مصافحہ کیلئے ہاتھ بڑھائے تو وہ انکار کر دے گی اور مصافحہ نہیں کرے گی۔پس مصافحہ کے متعلق اسلام کا قانون مرد اور عورت کیلئے یکساں ہے۔اس سے وہ سمجھ گئے۔ایک طالب علم مسٹر کینیڈی نے کہا کہ وہ پھر آنا چاہتا ہے اور اپنے ساتھ ایک اور خاتون کو لانا چاہتا ہے جو مسجد دیکھنے کی خواہاں ہے۔مدیر الفضل مزید لکھتے ہیں : مسٹر کینیڈی جو سکاچ چرچ مشن سوسائٹی کی طرف سے عراق جانے والے ہیں مع ایک مشنری خاتون (جو افریقہ جائیں گی ) مسجد میں آئے چونکہ وہ جناب مولوی جلال الدین صاحب شمس کی مصنفہ کتاب "Islam" کا مطالعہ کر کے آئے تھے اس لئے انہوں نے چند سوالات پوچھنے چاہے جس کی انہیں اجازت دی گئی۔اس پر انہوں نے پہلا سوال یہ کیا کہ آپ نے استثناء باب 18 آیت 18 کی پیشگوئی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر لگائی ہے حالانکہ اس پیشگوئی میں یہ لفظ نہیں کہ موسیٰ نے بنی اسرائیل سے کہا۔تمہارے وسط سے تمہارے بھائیوں میں سے میری مانند ایک بنی مبعوث کریگا۔اس سے ظاہر ہے کہ وہ بنی اسرائیل سے ہوگا۔جناب مولوی صاحب نے سیاق وسباق سے ثابت کیا کہ آنیوالا نبی بنی اسرائیل میں سے نہیں ہوگا۔بلکہ ان کے بھائیوں یعنی بنی اسماعیل سے ہوگا۔اور یہ لفظ جو آیت پندرہ میں بیان ہوئے ہیں ” تمہارے وسط سے آئیگا آیت نمبر 18 میں چھوڑ دیئے گئے ہیں اور صرف تیرے بھائیوں کا ذکر کیا گیا ہے تاہم یہ الفاظ بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر صادق آتے ہیں کیونکہ مدینہ کے ارد گرد یہود کے قبائل آباد تھے۔اس طرح ان کے وسط سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ظہور ہوا۔غرض اس پیشگوئی پر تفصیل سے بحث کی۔ان کے اور سوالوں کے بھی جوابات دیئے۔آخر وہ بالکل لاجواب ہو گئے اور کہنے لگے ہم ان امور کے متعلق غور کریں گے اور پھر موقعہ ملا تو ملنے کیلئے آئیں گے۔حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس مزید تحریر فرماتے ہیں : چوہدری مشتاق احمد صاحب کی دعوت پر مسٹر بیلونا یجیرین جو گورنمنٹ کے انتظام کے ماتحت لنڈن یونیورسٹی کے اور یستقل سکول میں بی اے آنرز عربی کورس کی سٹڈی کر رہے ہیں دار التبلیغ میں تشریف لائے جن سے میں نے سلسلہ کے متعلق گفتگو کی۔قرآن مجید اور بخاری سے مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق پیشگوئیاں بتا ئیں۔انہوں نے کہا مجھے احمدیت پر کوئی اعتراض نہیں لیکن میں مالکی رہوں تو کیا حرج ہے۔میں نے کہا حضرت مسیح موعود علیہ السلام