حیات شمس

by Other Authors

Page 429 of 748

حیات شمس — Page 429

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 413 حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر عیسائیوں اور ان کے مددگار مسلمانوں اور آریوں نے مل کر اقدام قتل کا مقدمہ بنایا تو اس لئے تھا کہ آپ کی عزت کو بٹہ لگا ئیں اور دنیا کو آپ سے متنفر کریں لیکن خدا کی شان دیکھئے یہی سازش حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی شان کو بلند کرنے اور آپ کی بے حد عزت اور وقعت قائم کرنے کا باعث ہوئی۔ایک مجسٹریٹ نے ایک طرف تو آپ کو بالکل بری قرار دے دیا اور دوسرے عیسائیوں وغیرہ کی سازش کا بھانڈا پھوڑ کر رکھدیا۔یہی مجسٹریٹ اب تک زندہ ہیں اور ان کی نگاہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جوشان اور رتبہ ہے اس کے متعلق جناب شمس صاحب کے حسب ذیل الفاظ ملاحظہ فرمائے جائیں : کرنل ڈگلس صاحب جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الزام اقدام قتل کے مقدمہ میں بری قرار دیا تھا وہ اب تک خدا تعالیٰ کے فضل سے زندہ ہیں۔ان سے کئی بار ملاقات ہوئی ہے۔وہ خدا تعالیٰ کی توحید کے قائل ہیں۔وہ اپنے خط محررہ 27 ستمبر 1945ء میں تحریر فرماتے ہیں: There is but no God the Eternal Spirit۔یعنی خدا صرف ایک ہی ہے جو ازلی ابدی روح ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق لکھتے ہیں: He was an Inspired Reformer and founder of a great spititual movement in the moslem youth as Sir Mohmmad Zafrullah Khan has admirably set forth in his recent treatise۔یعنی وہ ایک ملہم ریفارمر تھے اور مذہب اسلام میں ایک عظیم الشان روحانی موومنٹ کے بانی تھے جیسا کہ سر محمد ظفر اللہ خان نے نہایت عمدگی سے اپنی تازہ تصنیف میں پیش کیا ہے۔مسجد احمدیہ کا ذکر ایوننگ نیوز میں لنڈن Appreciation Society کے چالیس ممبر جو مسجد کی زیارت کیلئے آئے تھے جب وہ چیلسی سٹوڈیو کو دیکھنے کیلئے گئے تو اس کے نمائندہ سے ملاقات کی۔اس ملاقات کا ذکر لنڈن کی خبروں کے عنوان کے تحت کیا گیا کہ یہ سوسائٹی ہر ہفتہ لندن کے کسی دلچسپ مقام کو دیکھنے کیلئے جاتی ہے اور خاص طور پر ہماری مسجد اور ویسٹ منسٹر سکول کا ذکر کیا گیا۔اس سوسائٹی کے ممبر اچھا اثر لے کر گئے