حیات شمس

by Other Authors

Page 2 of 748

حیات شمس — Page 2

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس مبارک وہ ایمان لایا صحابه ملا مجھ کو پایا وہی ہے ئے ان کو ساقی نے یلا دی ادی 2 فسبـــــــــــــــــان الذى اخزى الـ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے: هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُولاً مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيْهِمْ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَإِن كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَالٍ مُّبِيْنٍ وَآخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيمُ O (الجمعه : 3-4) وہی وہ ذات ہے جس نے ایک ان پڑھ قوم کی طرف اسی میں سے ایک شخص کو رسول بنا کر بھیجا جو (با وجود ان پڑھ ہونے کے ) ان کو اللہ کے احکام سناتا ہے، اور ان کو پاک کرتا ہے اور ان کو کتاب اور حکمت سکھاتا ہے۔گویا وہ اس سے پہلے بڑی بھول میں تھے اور ان کے سوا ایک دوسری قوم میں بھی وہ اس ( رسول ) کو بھیجے گا جو ابھی تک ان سے ملی نہیں اور وہ غالب اور حکمت والا ہے۔ان آیات قرآنیہ میں جو پیشگوئیاں مضمر ہیں اس پر اکثر علماء قدیم اور بزرگان سلف کا اتفاق ہے کہ هذا عند نزول المهدی - یعنی ان تمام امور کا واقع ہونا امام مہدی کے نزول سے وابستہ ہے۔سورۃ الجمعہ کی ان ابتدائی آیات میں لفظ اخرین کے متعلق صحابہ کرام رضوان اللہ یھم اجمعین کے استفسار پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر فرمایا: لَوْ كَانَ الْإِيمَانُ عِنْدَ الثَّرَيَّا لَنَالَهُ رِجَالٌ أَوْ رَجُلٌ مِنْ هَؤُلَاءِ ( بخاری کتاب التفسير سورة الجمعه زیر آیت و آخرين منهم حدیث نمبر 4897) یعنی اگر ایمان ثریا ستارے پر بھی پہنچ جائے، تو ضرور ان لوگوں میں سے بعض رجال یا ایک شخص اسے