حیات شمس — Page 1
۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس اصحاب احمد علیہ السلام کا مقام و مرتبہ 1 اس کائنات میں اربوں انسان پیدا ہوئے اور گزر گئے۔بہت کم ایسے ہیں جن کے سوانح اور حالات زندگی محفوظ کئے گئے ہوں اور اُن میں سے بھاری اکثریت سیاسی ، سماجی یا عام دنیوی امور سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہے۔مذہبی دُنیا کے بہت کم لوگ ایسے ہیں جن کے حالات محفوظ کئے گئے۔سوال یہ ہے کہ ان دنیا وی شخصیات کے احوال نے کتنے افراد کی زندگی میں انقلاب آفرین تبدیلی پیدا کی؟ مہاتما گاندھی، ہٹلر، کارل مارکس ، لینن، ونسٹن چرچل اور قائد اعظم جیسی عالمگیر شخصیات پر ہزاروں کتا ہیں ضبط تحریر میں لائی گئیں۔ان ہزاروں سوانح عمریوں کے نتیجہ میں کتنے افراد کی طبائع میں انقلابی تبدیلی پیدا ہوئی ؟ اس کا جواب تلاش کرنا شاید اتنا آسان نہیں ہے جتنا بظاہر نظر آتا ہے لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ روحانیت کے سرتاج بادشاہوں کے سوانح عمریوں و افکار وحالات کے مطالعہ سے واقعی طبائع میں ایک عظیم الشان تغییر رونما ہوتا ہے۔حضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے عاشقین کاملین کے سیرت و سوانح پڑھنے سے یقیناً ایک پاک تبدیلی واقع ہوتی ہے اور یہی سوانح اکٹھا کرنے کا مقصد ہوتا ہے۔آئندہ صفحات میں بزرگانِ عالی مقام کی سیرت و سوانح کے کام کی اہمیت و عظمت کے بارہ میں بعض با برکت ارشادات، فرمودات اور تحریرات پیش کی جارہی ہیں۔