حیات شمس — Page 421
۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس انگلستان اور ہند دستان کو مخلصانہ اور بر وقت نصیحت از حضرت امیر المؤمنین خلیفہ اسیح الثانی امام جماعت احمدیہ 405 یہ حضور کے 12 جنوری کے خطبہ کے اقتباسات پر مشتمل ہے جناب مولوی شمس صاحب نے یہ دو ورقہ حکومت برطانیہ کے وزرا اور چھ صد معزز اراکین دارالعوام اور دارالامراء کو بھجوایا۔اکابرین برطانیہ نے اسے شکریہ کے ساتھ قبول کر لیا۔ان خطوط سے جو مولوی شمس صاحب کو موصول ہوئے ذیل کے چند اقتباسات سے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی نصیحت کی وسیع اشاعت اور مفید اثرات کا اندازہ ہو سکے گا۔1۔سیکرٹری آف سٹیٹ فار انڈیا کے پرائیویٹ سیکرٹری صاحب مکتوب اور دو ورقہ کے بجھوانے پر شکر یہ ادا کرتے ہیں ہوئے لکھتے ہیں۔” جناب سیکرٹری آف سٹیٹ فار انڈیا نے پمفلٹ کا دلچسپی سے مطالعہ کیا ہے اور اس میں مندرج دانشمندانہ نصیحت کو ملاحظہ فرمایا ہے۔“ 2 - ارل لسٹول پارلیمیٹری انڈرسیکرٹری آف سٹیٹ فارا نڈ یا رقمطراز ہیں : آپ کے مرسلہ دو ورقہ کیلئے جو امام جماعت احمدیہ کی گراں قیمت نصیحت پر مشتمل ہے اور جس وو سے میں نے دلچسپی سے استفادہ کیا ہے بہت ممنون ہوں۔“ 3۔سرجان وارڈ لامن رکن پارلیمنٹ کے پرائیویٹ سیکرٹری تحریر کرتے ہیں : وو وو انہوں نے دو ورقہ کا دلچپسی سے مطالعہ فرمایا ہے“ 4۔الفرڈ بارنز رکن پارلیمنٹ لکھتے ہیں۔' آپ کے دو ورقہ میں جن جذبات کا اظہار ہوا ہے مجھے ان سے عمومی اتفاق ہے 5 - لارڈ لنتھکو سابق گورنر جنرل اور وائسرائے ہند دو ورقہ کے متعلق شکر یہ ادا کرتے ہوئے لکھتے ہیں۔میں اسے ضرور پڑھوں گا“ 6۔سر پیٹرک ہین رکن پارلیمنٹ رقمطراز ہیں: ” میں آپ کا از حد ممنون ہوں کہ آپ نے از راہ کرم مجھے اس دو ورقہ کا ایک نسخہ دیکھنے کا موقع بہم پہنچایا میں مسرت کے ساتھ اس سے استفادہ کی امید رکھتا ہوں“ 7۔فارن آفس میں یہ دو ورقہ جب پہنچا مسٹر انتھی ایڈن سان فرانسسکو کانفرس میں شمولیت کیلئے