حیات شمس — Page 413
۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 397 اخبارات میں پڑھتے رہے ہیں وہ اندازہ کر سکتے ہیں کہ مولوی صاحب مکرم احباب سلسلہ کی دعاؤں کے کس قدر مستحق ہیں۔مولوی صاحب نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ بعض فلائنگ بم عین ہمارے مکان کے اوپر سے گزرے اور ہم نے انہیں دیکھا۔ایک بم ہمارے مکان سے تھوڑے سے ہی فاصلہ پر گرا اور اس کے دھماکہ سے ہمارے مکان کی بالائی منزل کی چھت سے پلستر گر پڑا اور نچلی منزل کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ہمارے ایک احمدی دوست عبد العزیز صاحب ریل گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ آگے تھوڑے ہی فاصلہ پر فلائنگ بم گرتا دیکھ کر ڈرائیور نے بڑی پھرتی سے بریکیں لگالیں اور گاڑی روک لی۔بریکیں تو ٹوٹ گئیں مگر مسافر بچ گئے۔اگر نصف منٹ تک اور گاڑی نہ رکتی تو بہت سی جانوں کا نقصان ہوتا۔مولوی صاحب موصوف نے لکھا ہے کہ فلائنگ بم ایک چھوٹا سا ہوائی جہاز ہوتا ہے جس میں بم رکھا ہوتا ہے اور اسے جس جگہ بھیجنا مقصود ہو اس کے مطابق مشین کے چلنے کا حساب کر لیتے ہیں اور جب اس کے اڑنے کا مقررہ وقت ختم ہو جاتا ہے تو وہ خود بخود نیچے گر کر پھٹ جاتا ہے۔اس کے گرنے سے کچھ قبل اس میں سے آگ کا شعلہ نمودار ہوتا ہے۔یہ ہم جہاں گرتا ہے بے حد نقصان پہنچاتا ہے۔چونکہ ایسے خوفناک حملوں میں ہمارا یہ مجاہد بھائی اعلائے کلمۃ اللہ میں مصروف ہے اور نہایت تندہی سے خدمات اسلام بجالا رہا ہے اس لئے سب دوستوں کو ان کی نیز دیگر احمد یوں کی صحت و سلامتی کیلئے دعائیں کرنی چاہئے۔انگلستان میں ایک تحریک ہے جس کے بانی مسٹر گرین ہیں۔ان کا خیال ہے کہ 1950ء میں یسوع مسیح کا آسمان سے نزول ہوگا جبکہ پیدائش آدم سے لے کر چھ ہزار سال ختم ہو جا ئیں گے اور ساتواں ہزار شروع ہوگا۔مسٹر گرین 1899 ء سے اس عقیدہ کی اشاعت کر رہے ہیں۔وہ ایک رسالہ بھی نکالتے ہیں جس کا نام "The KingdomNews" ہے۔مکرم مولوی صاحب کے ان کے ساتھ کئی مباحثات ہو چکے ہیں۔مسٹر گرین سے مزید مباحثات حضرت مولانا شمس صاحب تحریر فرماتے ہیں: ہائیڈ پارک میں دو مباحثے اور ہوئے۔پہلا مباحثہ 2 جون 1944 ء کو ہوا۔موضوع یہ قرار پایا تھا کہ مسٹر گرین دو گھنٹہ میں قرآن مجید پر جتنے اعتراضات کرنا چاہے ایک ایک کر کے پیش کرتا جائے اور میں جواب دوں گا لیکن اس روز کچھ ایسا الہی تصرف ہوا کہ وہ پہلے مباحثات میں جو اعتراضات کرتا رہا