حیات شمس — Page 411
۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 395 آپ نے بکمال مہربانی ارسال کی ہیں ان کی طرف سے آپ کا شکریہ ادا کروں His Majesty آپ کی نیک خواہشات نیز ان جذبات کیلئے جو اہل یوگوسلاویہ کے متعلق آپ نے ظاہر کئے ہیں آپ کے ممنون ہیں۔ملکہ ولہمینا کے نام مخط ملکہ موصوفہ کی خدمت میں مولوی صاحب مکرم نے لکھا کہ : میں برطانیہ میں عالمگیر تحریک احمدیت کا نمائندہ ہوں اور Your Majesty کی خدمت میں چند کتب پیش کرنا چاہتا ہوں۔ڈچ ایسٹ انڈیز ، جاوا اور سماٹرا میں آپ کی رعایا کے ہزاروں افراد اس جماعت میں شامل ہونے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ان ممالک کے نو جوانوں کے کئی گروہ اس جماعت کے مرکز یعنی قادیان میں دینی تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے گئے اور ان میں سے کئی السنہ شرقیہ کی انتہائی ڈگری حاصل کرنے کے بعد اپنے ممالک میں واپس پہنچ چکے ہیں تا اپنے اہل وطن کو وہی علوم سکھائیں۔1930ء میں Your Majesty کا ایک قونصل قادیان گیا تھا اور ان طلباء سے مل کر بہت خوش ہوا۔میں Your Majesty کو یہ اطلاع دینے میں خوشی محسوس کرتا ہوں کہ جہاں تک میراعلم ہے ڈچ حکام کا نقطۂ نگاہ ہماری جماعت کے متعلق ہمدردانہ ہے اور Your Majesty کی حکومت میں جو مذہبی آزادی ہم لوگوں کو حاصل ہے اس کیلئے میں آپ کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔اسی تعلق کے پیش نظر میں نے یہ کتب پیش کرنے کی جرات کی ہے تا کہ آپ احمدیت کی تعلیم سے آگاہ ہوسکیں۔تحریک احمدیت ایک آسمانی تحریک تحریک احمدیت بخلاف دیگر دنیوی تحریکات کے ایک آسمانی تحریک ہے جس کی بنیاد اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ سے رکھی۔آپ ہی وہ دولہا ہیں جس کی کنواریاں منتظر تھیں۔اللہ تعالیٰ نے مخلوق پر رحم کر کے آپ کو مبعوث فرمایا۔تا آپ چاہ ضلالت اور معصیت میں ڈوبی ہوئی دنیا کو پاکیزگی، انصاف اور امن وفلاح کا رستہ دکھا ئیں اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ بھی خبر دی کہ وہ وقت عنقریب آئے گا جب زمین پر امن و امان اور پاکیزگی کا دور دورہ ہوگا۔اللہ تعالیٰ نے