حیات شمس — Page 403
۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس حاضرین کی کثرت احمدی مبلغ کیلئے 387 حاضرین میں سے ایک نے کہا کہ ووٹ لئے جائیں۔جب یہ دریافت کیا گیا کہ جو سمجھتے ہیں کہ پیشگوئیوں پر کافی بحث ہو چکی ہے وہ ہاتھ اُٹھا ئیں اس پر بہت سے حاضرین نے ہاتھ اٹھائے۔مسٹر گرین نے کہا کہ یہ تو یکطرفہ رائے ہوئی۔میں نے کہا اچھا جو اس کے مخالف ہیں وہ ہاتھ اٹھا ئیں تو صرف ایک نے ہاتھ اٹھایا۔پھر میں نے کہا کہ اگر چہ مسٹر گرین نے آج کے سوالات کے متعلق کہا تھا کہ ان کے جوابات کی تیاری کیلئے وقت چاہیے اور میں نے کہا اگلے جمعہ تک مسٹر گرین تیاری کر کے جواب دیں مگر وہ پھر بھی جوابات دینے کیلئے تیار نہیں ہیں اور پیشگوئی مندرجہ استثناء باب 18 پر پھر بحث کرنا چاہتے ہیں۔حاضرین گو میرے خیال سے کہ اس پر کافی بحث ہو چکی ہے متفق ہیں تا ہم مسٹر گرین کی خواہش کو پورا کرنے کیلئے میں یہ امر منظور کر لیتا ہوں کہ آئندہ اس پیشگوئی پر بحث ہو۔مباحثہ کے اختتام پر مصری سفارت خانہ کے ایک دوست مسٹر احمد کمال ملے اور انہوں نے بہت خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ پھر بھی اس مباحثہ کو سننے کیلئے آئیں گے۔استثناء باب اٹھارہ کے مصداق تیسرا مباحثه بروز جمعہ 28 اپریل کو ہوا۔مسٹر گرین نے پہلے تو استثناء باب 18 کی پیشگوئی کے متعلق بیان کیا کہ اس کا مصداق یسوع مسیح ہیں۔میں نے جواب میں اس کی تمام وجوہ کی تردید کی اور پیشگوئی کا اصل مصداق آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو قرار دے کر آٹھ وجوہ اس امر کے ثبوت میں پیش کئے۔مسٹر گرین نے دوسری تقریر میں حسب عادت اصل موضوع کو چھوڑ کر کفارہ وغیرہ امور بیان کئے اور قرآن مجید کی آیت وَيَقُوْلُوْنَ نُؤْمِنُ بِبَعْضٍ وَنَكْفُرُ بِبَعْضِ (النساء: 151 ) کا ترجمہ ولیم میور کی کتاب سے یہ بتایا کہ بعض حصہ کتاب کا مانتے ہیں اور بعض حصہ کا انکار کرتے ہیں۔میں نے پوری آیت پڑھ کر بتایا کہ اس میں خدا اور رسولوں پر ایمان و انکار کے لحاظ سے لوگوں کی اقسام بتائی گئی ہیں۔مسٹر گرین میرے پیش کردہ دلائل کا جواب نہ دے سکے لیکن کہا کہ یسوع مسیح نے پیشگوئی کی تھی کہ میرے بعد جھوٹے نبی آئیں گے لہذ امحمد سچے نہیں ہو سکتے (نعوذ باللہ من ذالک )۔میں نے دریافت کیا کیا سچے نبی بھی ہوں گے ؟ اس نے کہا کہ ہاں۔میں نے انجیل متی سے بتایا کہ یہ جھوٹے نبی جن کے متعلق مسیح نے پیشگوئی کی تھی وہ عیسائیوں میں سے ہونے تھے جنہوں نے مسیح کے نام پر نبوت کرنی تھی اور شاگردان مسیح نے اپنے خطوط