حیات شمس

by Other Authors

Page 385 of 748

حیات شمس — Page 385

369۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس $ 1943 مکتوب لنڈن حضرت مولوی جلال الدین صاحب شمس امام مسجد احمد یہ لنڈن 3 جنوری 1943ء کے مکتوب میں تحریر فرماتے ہیں: گزشتہ مکتوب میں میں نے ذکر کیا تھا کہ میں نے آرچ بشپ آف کمینٹر بری کو اسکے ایک بیان کے متعلق جس میں اس نے پولوس کے حکم کے خلاف عورتوں اور لڑکیوں کو ننگے سر گرجوں میں جانے کی اجازت دی تھی ایک خط لکھا تھا مگر ان کی طرف سے اس کا ایک غیر تسلی بخش جواب موصول ہو اتھا۔ایام زیر رپورٹ میں سوسائٹی فار دی سٹڈی آف ریچز میں ایک پادری کا لیکچر ہو ا جس میں اس نے کہا کہ عیسائیوں کے چار سو فرقے ہیں۔سوالات کے وقت میں نے کہا کہ اب شاید ایک اور بڑھ جائے کیونکہ آرچ بشپ کا جو عورتوں کے ننگے سر گرجوں میں جانے کی اجازت کے متعلق اخبارات میں بیان شائع ہوا ہے۔اس پر ایک اصولی سوال ہوتا ہے کہ آیا نئے عہد نامے کے احکام کو منسوخ کرنے کا بشپوں یا اور کسی کو حق حاصل ہے۔میں نے جب پولوس کی عبارات پڑھ کر سنائیں کہ عورتوں کو گرجے میں بولنے کی بھی اجازت نہیں ہے اگر وہ کچھ سیکھنا چاہیں تو وہ اپنے گھروں میں اپنے خاوندوں سے پوچھ سکتی ہیں تو اس پر حاضرین ہنس پڑے لیکن میں نے کہا پولوس کہتے ہیں کہ یہ جو کچھ میں لکھ رہا ہوں خداوند کے احکامات ہیں میرے اپنے نہیں۔اس پر خاموش ہو گئے صدر نے اپنے ریمارکس میں کہا میرے نزدیک پولوس کے خط اگر نہ لکھے جاتے تو بہتر تھا۔ایک مصری طالب علم سے متعدد مرتبہ سلسلہ کے متعلق گفتگو ہوئی۔یوگوسلاو گورنمنٹ کی بعض میٹنگز میں شامل ہو ا جن میں سے ایک میں کنگ پیٹر بھی موجود تھے۔خطوط کے جوابات دیئے گئے۔جو دوست ملنے کیلئے آتے رہے ان سے مذہبی مسائل پر گفتگوئیں ہوئیں۔چار انگریز نوجوان جو اس سال سلسلہ میں داخل ہوئے ان میں تین تو ائیر فورس میں شامل ہو گئے اور ایک رائل نیوی میں کام کر رہا ہے۔جب رخصت پر لنڈن آئیں تو ملنے کیلئے آتے ہیں۔آخر میں ان کے نیز دوسرے نومسلموں کیلئے احباب سے دعا کی درخواست ہے۔