حیات شمس — Page xxxvi
XXXV ضرورت نہیں پڑے گی۔مرکز نے اس میں موصیان کیلئے پچیس فیصد قبروں کی رقم ادا کی تھی جو مرکز کی ہدایت کے مطابق پلاٹ استعمال ہو سکتے ہیں۔اس کے علاوہ خاکسار کو تقریباً سات سال تک بطور نیشنل سیکرٹری تحریک جدید جماعت احمدیہ کی خدمت کی توفیق ملی۔جس وقت مجھے چارج دیا گیا پوری جماعت امریکہ کا تحریک جدید کا چندہ ایک لاکھ پچپن ہزار ڈالر تھا اور جب خاکسار نے 1999ء میں اس کا چارج دیا اس وقت تک جماعت امریکہ کا چندہ ساڑھے چھ لاکھ ڈالر سے تجاوز کر چکا تھا۔اس وقت خاکسار بطور نیشنل آڈیٹر کام کر رہا ہے اور رسالہ The Muslim Sunrise جسے حضرت ڈاکٹر مفتی محمد صادق صاحب بھیروی نے 1921ء میں امریکہ سے شروع کیا تھا، کا ایڈیٹر مقرر کیا گیا ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو محض اپنے فضل و کرم سے تمام فرائض کو اپنی استطاعت کے مطابق کرنے کی صلاحیت اور توفیق عطا فرماتے ہوئے مقبول خدمات کی توفیق عطا فرمائے۔آمین ثم آمین۔