حیات شمس

by Other Authors

Page xxxv of 748

حیات شمس — Page xxxv

xxxiv کی جماعت کو ساتھ ملانے کا حکم ہوا اور شکاگو کی نئی جماعت کا صدر خاکسار کو چنا گیا۔اس طرح2004ء تک خاکسار کو اس خدمت کا موقعہ ملا۔اس کے بعد شکاگو کی جماعت کو دوحصوں میں تقسیم کر دیا گیا۔امریکہ میں مساجد کی تعمیر میں حصہ اس عرصہ میں خدا تعالیٰ نے یہ توفیق عطا فرمائی کہ اپنی صدارت کے دوران ہم تین مسجدیں بنا ئیں۔ایک مسجد تو وہ ہے جو حضرت ڈاکٹر مفتی محمد صادق صاحب نے 1922ء میں خریدی تھی۔اس کیلئے ایک مکان کو مسجد کے طور پر استعمال کیا گیا تھا اور اس کے اوپر ایک چھوٹا سا گنبد بھی لگایا گیا تھا۔سید نا حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی ہدایت کے مطابق اس تاریخی جگہ پر نئی مسجد بنانے کا فیصلہ ہوا۔چنانچہ پرانی عمارت گرا کرنی مجد تعمیر کی گئی جو مسجد صادق کے نام سے موسوم ہے۔1994ء میں حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس کا افتتاح فرمایا۔جس وقت مسجد صادق کی تعمیر ہورہی تھی اس دوران میں شکا گوشہر کے مرکزی علاقہ میں ایک عمارت خرید کر اس کو مسجد کے طور پر بنایا گیا جہاں باقاعدگی سے جمعہ کی نماز شروع ہوئی اور شہر کے سنٹر میں کام کرنے والے لوگوں کیلئے بہت آسانی ہوگئی۔اس کا بڑا سائن شہر کے آئزن ہاور ہائی وے سے نظر آتا ہے اور الینوائے یونیورسٹی کے بالکل سامنے ہے۔یہ جگہ ابھی تک جمعہ اور وقتا فوقتا دوسری تقاریب کیلئے استعمال ہوتی ہے۔تیسری مسجد اس جگہ بنائی گئی جو حضرت خلیفتہ اسیح الثالث کی تحریک پر پانچ ایکڑ زمین خریدی گئی تھی۔یہاں پر تقریباً 30 لاکھ ڈالر کے خرچ سے بڑی مسجد تعمیر کی گئی جس کا افتتاح اپریل 2004ء میں مکرم ڈاکٹر احسان اللہ صاحب ظفر امیر جماعت احمد یہ امریکہ نے کیا۔اس مسجد میں ایک ہزار کے قریب لوگ نماز ادا کر سکتے ہیں۔خاکسار نے اپنی صدارت کے دوران شکاگو کے علاقے میں احمد یہ قبرستان کی جگہ لینے کا بھی انتظام کیا۔چنانچہ اس وقت تقریبا اڑھائی سوقبروں کی جگہ لے کر اس کو مقبرة الامان کے نام سے استعمال میں لایا گیا ہے۔یہ نام حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے عطا فرمایا تھا۔اس میں احباب جماعت نے اپنے اور عزیزوں کیلئے جگہ خریدی لیکن ایک سو پلاٹ جماعت احمد یہ شکاگو کی ملکیت ہیں اور اس نظام کو اس طرح سے بنایا کہ جماعت جیسے جیسے اور پلاٹ بیچتی رہے گی اسی قیمت سے نئے پلاٹ خرید سکتی ہے۔چنانچہ اس پروگرام کے مطابق جماعت شکا گو اس قبرستان کو بڑھا سکتی ہے اور مرکز سے کسی رقم کی