حیات شمس — Page 293
۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 277 معلوم ہوتا ہے کہ چرچ کا نبیادی پتھر نہایت کمزور تھا اور چرچ والوں کا ابتداء سے ایک دوسرے سے اختلاف شاید اسی وجہ سے ہے۔پادری پولوس نے کہا ہے کہ مسیح گر جا کا بنیادی پتھر ہے۔شمس: میں نے تو حضرت مسیح کا قول پیش کیا ہے۔آپ بھی حضرت مسیح کا کوئی قول پیش کریں۔انہوں نے اپنے متعلق کہا ہے کہ میں چرچ کا بنیادی پتھر ہوں۔پولوس تو حضرت مسیح کا شاگرد بھی نہیں تھا۔پادری : بے شک پطرس بھی بنیادی پتھر تھا اور اس میں کمزوری بھی تھی مگر چرچ کی دعائیں اس کی کمزوری کی معالج ہیں۔شمس جب بنیادی چٹان ہی کمزور ہوئی تو اس پر جو عمارت بنے گی کیونکر مضبوط ہو سکتی ہے۔ایک یہودی سے گفتگو اس کے بعد ایک یہودی سے گفتگو ہوئی۔یہودی اسلام کی رو سے انسان پاک کیسے بن سکتا ہے اور دنیا میں امن قائم کر نیکا کیا ذریعہ ہے؟ شمس اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے احکام اور قانون پر عمل کرنے سے انسان پاک ہوسکتا ہے ، اور اس سے دنیا میں امن بھی قائم ہو سکتا ہے۔اسلام کے یہ معنی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے احکام کی پوری پوری اطاعت کرنا۔یہودی کیا خدا کے قانون پر کوئی شخص عمل کر سکتا ہے۔؟ شمس کیوں نہیں؟ اگر کوشش کرے تو کر سکتا ہے۔یہودی چونکہ انسان کمزور ہے اس لئے کوئی شخص خدا تعالیٰ کے قانون پر پورے طور پر عمل نہیں کر سکتا۔شمس ہماری الہامی کتاب قرآن شریف میں تو یہی لکھا ہے کہ کوشش کرے تو کر سکتا ہے اور لَا يُكلف اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا (البقرہ: 287) کہہ کر بتا دیا ہے کہ انسان کو اس کی طاقت کے مطابق احکام کا مکلف ٹھہرایا گیا ہے۔یہودی اگر انسان زنا وغیرہ کا مرتکب ہو تو وہ ہر گز پاک نہیں ہوسکتا۔شمس ہماری شریعت میں گناہ کا علاج استغفار اور تو بہ مذکور ہے۔