حیات شمس

by Other Authors

Page 291 of 748

حیات شمس — Page 291

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 275 میں اللہ تعالیٰ نے ایسی کانفرنسوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا ہے۔اِنَّ الهَكُمْ لَوَاحِدٌ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ الْمَشَارِقِ (الصافات: 5-6 ) کہ ایسی تمام کانگرسوں اور کانفرسوں کا نتیجہ آخر یہی نکلے گا کہ انہیں تسلیم کرنا پڑے گا کہ اے انسانو! تمہارا خدا ایک ہی ہے جو آسمان اور زمین اور مافیھا کا رب ہے اور تمام مشارق کا بھی وہی رب ہے۔۔۔جرمن طلباء کی مسجد میں آمد 24 جولائی کو جر من طلباء کی ایک کلب کے ممبر مسجد میں آئے جنہیں چائے کی دعوت دی گئی تھی۔پینتیس کے قریب طالب علم تھے۔استادوں اور یہاں کے مہمانوں کو ملا کر پچاس کے قریب تعداد ہو گئی۔یہ طالب علم اچھے اعلیٰ گھرانوں کے تھے۔چائے کا انتظام باغ میں کیا گیا تھا۔مختلف جگہ میزیں اور کرسیاں لگا دی گئی تھیں۔مسجد وغیرہ دیکھنے کے بعد سب کرسیوں پر آکر بیٹھ گئے۔ہر ایک میز پر ایک ایک احمدی ان کے ساتھ بیٹھ گیا جو ان سے باتیں کرتا رہا۔موسم بہت اچھا تھا۔چائے کے بعد سیکرٹری کلب نے مختصر تقریر میں شکریہ ادا کیا جس کا دردصاحب نے جواب دیا اور یہ تجویز کی کہ احمدی دوست مختلف زبانوں میں تھوڑا تھوڑا بولیں۔چنانچہ ڈاکٹر سلیمان صاحب نے افریقی زبان میں محمد امین خاں صاحب نے پشتو میں ، برادرم عبد العزیز صاحب نے پنجابی میں۔مرز اسعید احمد صاحب نے اردو اور فارسی میں ، ایک دوست نے سواحیلی میں اور خاکسار نے عربی میں تقریر کی۔اس تقریب کے موقعہ پر حافظ نذیر احمد صاحب ریٹائرڈ حج آف ریاست کشمیر جو حضرت حافظ روشن علی صاحب کے حقیقی ماموں ہیں ،تشریف رکھتے تھے انہوں نے گہری دلچسپی لی اور مختصری خاکسار جلال الدین شمس از لنڈن۔تقریر بھی کی۔درس القرآن (الفضل قادیان 9 اگست 1936ء) ستمبر 1936ء میں] اخبار ڈیلی ہیرلڈ کا ایک نمائندہ دار التبلیغ میں آیا اس نے مختلف سوالات کئے جن کے [ مولانا عبدالرحیم] درد صاحب نے جوابات دیئے۔اب اس نے مسجد کی تصویر بھی منگوائی ہے۔امید ہے کہ وہ اس کے متعلق ایک مضمون شائع کرے گا۔نومسلموں کو دینی مسائل سکھانے کیلئے پندرہ روزہ ایک سبق بطور سوال و جواب ٹائپ کر کے بذریعہ ڈاک بھجوایا جاتا ہے اور اتوار کے