حیات شمس — Page 290
۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 274 میں آتے۔اس میں پہلا اجلاس سوا گیارہ بجے سے ایک بجے تک اور دوسراڑھائی بجے سے ساڑھے چار بجے تک ہوتا۔ہر مضمون پڑھے جانے کے بعد مباحثہ کا موقعہ دیا جاتا۔حاضری عام طور پر 150 یا 200 کے قریب ہوتی تھی۔داخلہ بذریعہ ٹکٹ تھا۔تین عام اجلاس ہوئے جن میں داخلہ کیلئے لسٹ کی ضرورت ب تھی۔اس میں ڈیڑھ ہزار کے قریب لوگ شامل ہو جاتے تھے۔16 جولائی کے پروگرام میں دعا مولا نا عبد الرحیم صاحب درد کی رکھی ہوئی تھی اور عیسائی مذہب کے نمائندہ کے مضمون کے متعلق بحث کا افتتاح بھی انہوں نے ہی کرنا تھا۔چھپا ہوا مضمون در دصاحب کو پہنچ گیا تھا جس کا جواب آپ نے لکھ لیا تھا اور دعا بھی سوسائٹی والوں نے چھپوا دی تھی۔16 جولائی کی صبح کو پروگرام کے مطابق آپ نے دعا کی۔پہلے سورہ کہف کی پہلی اور آخری دس آیات تلاوت کیں پھر وہ چھپا ہوا پر چہ پڑھا جس میں چند احادیث نبویہ کا ترجمہ دیا گیا تھا۔پھر احمد بیت حقیقی اسلام ہے کے آخر میں جو تمام ممالک کو اسلام اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قبول کرنے کی دعوت دی گئی ہے لکھی تھی ، پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک فارسی نظم کا ترجمہ اور آخر میں سورہ فاتحہ کا ترجمہ دیا گیا تھا۔عیسائی مذہب کے نمائندہ کے جواب میں آپ نے اس امر کی وضاحت کر دی تھی کہ سب مذاہب کے نمائندوں نے اس امر پر زور دیا ہے کہ اگر مختلف مذاہب کے درمیان رشتہ محبت واتفاق قائم ہوسکتا ہے تو اس کا واحد ذریعہ یہی ہے کہ ایک خدا جو سب کا خالق ہے اس پر ایمان لائیں لیکن سوال یہ ہے کہ ایک خدا پر ایمان کیسے پیدا ہو سکتا ہے۔یہ کوئی نہیں بتا تا سو اس کا ذریعہ صرف ایک ہی ہے اور وہ خدا کے نبی اور فرستادہ ہوتے ہیں اور ایسے ہی پاک وجودوں کے ذریعہ مختلف مذاہب اور مختلف ممالک کے رہنے والوں کے درمیان حقیقی اتحاد پیدا ہوا کرتا ہے۔اس میں آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا دعویٰ اور مختصر طور پر آپ کی سوانح عمری بھی پیش کی۔یہ مضمون Muslim Times میں شائع ہو چکا ہے۔میں بھی اس کانگریس کے متعدد اجلاسوں میں شریک ہوا اور وہاں مہاراجہ بڑودہ اور سر ہر برٹ سموئیل اور سر آرنلڈسٹیو اور حافظ و ہبہ قونصل حکومت سعودیہ وغیرہ سے ملاقات ہوئی۔اس موقعہ پر احمدی دوستوں نے دوسو کے قریب اشتہارات اور ٹریکٹ تقسیم کئے۔اس کانگریس میں مختلف مذاہب کے نمائندوں کی تقریر سننے سے قرآن مجید کی صداقت ظاہر ہوتی ہے۔سورہ صافات کی پہلی آیات