حیات شمس

by Other Authors

Page 277 of 748

حیات شمس — Page 277

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس مغرب سے طلوع آفتاب 261 مغرب سے طلوع آفتاب اسلام کی پیشگوئی سید نا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے آج سے پندرہ صدیاں پیشتر فرمائی تھی اور باعلام الہی اس پیشگوئی کا ظہور سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عہد سعادت میں ہوا۔آپ کو اللہ تعالیٰ نے بذریعہ رویا و کشوف مغرب میں طلوع آفتاب کی پیش خبریاں عطا فرمائیں جس کی تعبیر آپ نے یہ فرمائی کہ آپ یا آپ کے متبعین کے ذریعہ مغرب سے اسلام کا شمس ضرور طلوع کرے گا۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو بذریعہ رویا خوشخبری عطا کی کہ لندن میں آپ نے چند سفید پرندے پکڑے ہیں۔چنانچہ آپ نے فرمایا: ” میں نے دیکھا کہ میں شہر لندن میں ایک منبر پر کھڑا ہوں اور انگریزی زبان میں ایک نہایت مدتل بیان سے اسلام کی صداقت ظاہر کر رہا ہوں۔بعد اس کے میں نے بہت سے پرندے پکڑے جو چھوٹے چھوٹے درختوں پر بیٹھے ہوئے تھے اور ان کے رنگ سفید تھے اور شاید تیتر کے جسم کے مواقف اُن کا جسم ہوگا۔سو میں نے اس کی یہ تعبیر کی کہ اگر چہ میں نہیں مگر میری تحریریں ان لوگوں میں پھیلیں گی اور بہت سے راستباز انگریز صداقت کا شکار ہوجائیں گے۔“ (ازالہ اوہام صفحہ 516-517، روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 377) اگر چه سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عہد با برکت اور خلافت اولی میں ہی آپ کے صحابہ کرام اور آپ کی تحریریں لندن میں مختلف ذرائع سے پہنچنا شروع ہوگئی تھیں تا ہم احمدیہ تبلیغی مرکز لندن کا با قاعدہ آغاز خلافت ثانیہ میں ہوا۔سید نا حضرت خلیفہ امسیح الرابع کی اپریل 1984ء کی لندن میں ہجرت کے بعد مغرب سے نئے طور پر اسلام کا طلوع ہوتا ہے اور اب لندن تو کل عالم کیلئے امام مہدی آخر الزمان کی جانشینی میں خلافت احمدیہ کا مرکز بن چکا ہے اور اکناف عالم میں نور کی مشعلیں روشن کر رہا ہے اور اہل مغرب کو سچے خدا کا پتہ بتا رہا ہے۔سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ ابتداء سے ہی ایشیا روحانیت اور ولایت کا سرتاج رہا اور یورپ و امریکہ نے مادی اور دنیاوی علوم میں ترقی کی مگر اب خدا تعالیٰ یورپ اور امریکہ پر بھی نظر کرم کرنا چاہتا ہے اور یہی دور ہے جس میں انشاء اللہ اہل مغرب کو سچے خدا کا پتہ چلے گا۔