حیات شمس — Page 230
۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 214 وہاں ایک سکول میں معلم ہیں، مصر میں تبدیلی آب و ہوا کے لئے آئے۔ان سے ملاقات ہوئی اور دو تین مرتبہ ان سے سلسلہ کے متعلق گفتگو ہوئی۔آخر وہ سلسلہ میں داخل ہو گئے اور ان کے داخل ہونے سے سوڈان میں بھی احمدیت کا بیج بویا گیا۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے بار آور کرے۔وہ اپنے تازہ خط میں لکھتے ہیں میں نے اپنے دوستوں کو تبلیغ کرنی شروع کر رکھی ہے اور انہیں سلسلہ کی کتا بیں بھی مطالعہ کیلئے دی ہیں۔یکم مئی کو میں اور برادرم منیر الحضی امیر جماعت احمد یہ دمشق مصر سے واپس آگئے اور برادرم منیر الحصنی نے چند دن حیفا قیام کیا۔پھر واپس شام پہنچ کر تبلیغ کا کام شروع کر دیا۔اللہ تعالیٰ ان کا حامی و مددگار ہو۔مصر میں حسب ذیل اصحاب داخل سلسلہ ہوئے۔(۱) محمد مصطفی خورشید (۲) عبد العزیز محمود عیسی طالب علم مدرستہ التربية العلميه الثانویہ (۳) محمد یوسف (۴) محمد سلیم عبد الله (۵) سوڈان سے محمد عثمان سنی مدرس بالمدرسة الاهلية (٦) اور شام سے ذکر یا الاخضر (۷) صالح ابو صلاح الا موتی سلسلہ میں داخل ہوئے ہیں۔عربی لٹریچر کی اشاعت الجماعة الاحمديه في الديار العربیة کی طرف سے عربی زبان میں مندرجہ ذیل کتب شائع ہو چکی ہیں۔( ا ) الحياة المسيح و وفاته (۲) التعليم ترجمه کشتی نوح (۳) میزان الاقوال (۴) الهدية السنية للفئة المبشرة المسيحية (۵) البرهان الصريح فى ابطال الوهية المسيح (۲) حكمة الصيام (۷) نداء عام لبنى قومى ولكل ناطق بالضاد (۸) تحقيق الادیان کیا موجودہ اناجیل الہامی ہیں؟ (۹) الحق ابلج والباطل لجلج (۱۰) اظهار الحق تین چار عددان کے علاوہ ٹریکٹ شائع کئے گئے جواب ختم ہو چکے ہیں۔نداء عام اور البرہان الصریح کے جواب میں علماء حمص و طرابلس الشام کی طرف سے تین رڈ شائع ہو چکے ہیں جن کا جواب لکھا ہوا موجود ہے مگر بوجہ عدم اخراجات طباعت اس وقت تک شائع نہیں ہوسکا۔تقریباً ستر اسی صفحہ کی کتاب ہوگی۔اس کا نام میں نے توضیح المرام فی الرد على علماء حمص و طرابلس الشام رکھا ہے۔اگر بعض ذی مقدرت احباب ہماری تھوڑی مدد کریں تو ایک ماہ کے اندر اندر ہم اسے شائع کر سکتے ہیں۔ورنہ شاید دو تین ماہ تک ہمیں انتظار کرنا پڑے گا۔جس قدر کوئی شخص یا جماعت ہمیں رقم ادا کرے گی ہم اس کے عوض میں انہیں مطبوعہ عربی کتب روانہ کر دیں گے۔(الفضل قادیان 19 جون 1930ء)