حیات شمس — Page 164
۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 164 مدیر السائل مدیر یہ دیوان العامہ حلب کا ہے۔پہلے پہل آپ کے فرزند ارجمند برادرم احسان سامی حقی سلسلہ میں داخل ہوئے۔پھر ان کے بعد ان کے دوسرے بھائی ممدوح حقی۔پھر جب ان کے والد صاحب گزشتہ ہفتہ حلب سے دمشق تشریف لائے تو وہ مع اپنے تیسرے بیٹے محمد خیری حقی کے داخل سلسلہ ہوئے۔ان کے دولڑ کے بشیر حقی اور ابراہیم حقی چھوٹی عمر کے ہیں اور اپنے آپ کو احمدی کہتے ہیں۔ان کا نام راشد آفندی ہے اور دوسرے کا نام موافق ابن الجندی ہے۔اللہ تعالیٰ ان سب کو استقامت عطا فرمائے۔آمین۔صداقت مسیح موعود کی ایک دلیل ایک شخص سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت پر گفتگو ہورہی تھی تو اس نے کہا کہ آنحضرت ﷺ کی صداقت کی دلیل حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ایمان لانا بھی ہے۔وہ ان کے قتل کے لئے گھر سے نکلے تھے مگر اللہ تعالیٰ نے رستہ میں ہی ایسے سامان پیدا کر دیئے کہ وہ جاتے ہی مسلمان ہو گئے۔میں نے کہا بعینہ اسی طرح مولوی عمر الدین صاحب شملوی جو ایک نہایت مخلص جو شیلے غیور احمدی ہیں وہ شملہ میں تھے۔مولوی محمد حسین بٹالوی اور حافظ محمد یوسف بھی وہیں تھے کہ ان کے پاس حضرت مسیح موعود کی طرف سے رسالہ پہنچا جس میں آیت لو تقول پر بحث کرتے ہوئے لکھا تھا کہ تم میرے قتل کے لئے جس قدر منصوبے اور تدبیریں کر سکتے ہو کر لومگر نا کام رہو گے اور مجھے کوئی قتل نہیں کر سکتا۔مولوی عمر الدین صاحب نے ان سے یہ اشتہار لے کر پڑھا اور بڑے جوش سے کہنے لگے کہ تم کیوں اس کو قتل نہیں کروا دیتے۔تو انہوں نے کہا ہم نے اس کے قتل کی بہت تجویزیں کی ہیں مگر ہماری کوئی پیش نہیں چلتی تو آپ نے کہا میں جاتا ہوں میں قتل کروں گا۔آخر اس کے بعد ایسے سامان پیدا ہو گئے کہ وہ جب قادیان پہنچے تو احمدی ہو گئے۔وہ حضرت عمرؓ تھے تو ان کا نام عمر الدین ہے۔اس کے ساتھ ہی مجھے ایک اور واقعہ یاد آیا جس کا ذکر کرنا بھی خالی از فائدہ نہیں ہے اور وہ یہ ہے۔ایک دفعہ خاکسار جناب ڈاکٹر مفتی محمد صادق صاحب کے ہمراہ سیالکوٹ ایک مباحثہ کی تقریب پر گیا۔وہاں آپ نے سنایا کہ ایک دفعہ ایک پادری سے گفتگو کا موقعہ ملا۔اُس نے مجھ سے صداقت مسیح موعود پر دلیل مانگی۔میں نے کہا جس دلیل سے تم نے مسیح ناصری کو سچا مانا ہے وہ دلیل پیش کرو ویسی ہی میں دلیل