حیات شمس

by Other Authors

Page 157 of 748

حیات شمس — Page 157

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 157 الہامات پورے ہوئے جنہیں ہمارے پیارے آقا حضرت خلیفہ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے تحفہ امیر کا بل اردو ( دعوۃ الامیر ) کے صفحہ 229 پر درج فرمایا اور وہ یہ ہیں : آتش فشاں۔مصالح العرب - مسير العرب ـ عفت الديار گذِکری “ ،، ( تذکرہ مجموعہ الہامات، بار چہارم ،2004ء ، صفحات 477،476 ،479) یعنی جنگ عظیم الشان کے بعد اہل عرب کے لئے ایسے راستے نکلیں گے کہ ان پر چلنا ان کے لئے مفید ہوگا اور اہل عرب اپنے گھروں سے نکل کھڑے ہوں گے۔گھروں کو اس طرح اڑا دیا جائے گا جس طرح میر اذ کر وہاں سے مٹ گیا ہے۔اس کی تشریح کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں: الہامات سے معلوم ہوتا ہے کہ آتش فشاں پہاڑ پھوٹے گا اور اس کے ساتھ عرب کی مصلحتیں وابستہ ہونگی اور وہ گھروں سے نکل کھڑے ہوں گے۔یہ مضمون ظاہری زلزلہ پر ہرگز چسپاں نہیں ہوسکتا۔اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ ” آتش فشاں“ سے مراد طبائع کا وہ مخفی جوش ہے جو کسی واقعہ سے ابل پڑے گا اور اس وقت عرب بھی دیکھیں گے کہ خاموش رہنا اس کے مصالح کے خلاف ہے اور وہ بھی اپنے گھروں سے نکل کھڑے ہوں گے اور اس موقعہ سے فائدہ اٹھائیں گے۔“ اسی طرح تحفہ شہزادہ ویلیز اردو کے صفحہ 81 پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات میں سے ایک یہ الہام درج ہے : عرب اپنی قومی ترقی کی طرف توجہ کرینگے۔“ ( تخفه شهزاده ویلیز اردوصفحه 81) سو یہ تمام پیشگوئیاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے پوری ہوئیں۔اس جنگ کی وجہ فقط طبائع کا مخفی جوش ہے جو صرف ایک واقعہ سے ابل پڑا اور وہ یہ ہے کہ رئیس جیل دروز نے دروزیوں کی منشاء کے مطابق فرنساوی حاکم جیل دروز کی تبدیلی چاہی مگر گورنر فرنساوی سختی سے پیش آیا اور ان کی درخواست کی طرف کوئی توجہ نہ کی جس کی وجہ سے طبائع میں حکومت کے خلاف جو مخفی جوش تھا آتش فشاں پہاڑ کی طرح پھوٹ پڑا اور تمام جیل دروز حکومت کے خلاف ہو گیا۔پھر ان کی آواز پر اہل شام نے بھی لبیک کہی اور اپنے گھروں سے نکل کھڑے ہوئے اور گھر تباہ کئے گئے اور استقلال کیلئے جنگ شروع کر دی۔پس موجودہ جنگ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مذکورہ بالا الہامات بالفاظہا پورے ہوئے۔