حیات شمس

by Other Authors

Page 140 of 748

حیات شمس — Page 140

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 140 الْحَوَارِيِّينَ اور وَاَوْحَيْنَا إِلى أُمّ مُوسیٰ سنائی گئی تو کہنے لگے کہ کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَلا يُظْهِرُ على غَيْبِهِ أَحَداً إِلَّا مَنِ ارْتَضى مِنْ رَّسُولٍ (الجن : 27-28) ایسی وحی جس میں غیب کی بات بتائی جائے وہ سوائے انبیاء کے کسی کو نہیں ہوتی۔ہم نے کہا یہ بھی غلط ہے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کی والدہ پر جو وحی نازل ہوئی وہ غیب پر مشتمل تھی۔اس میں صاف یہ الفاظ ہیں : إِنَّا رَادُّوهُ إِلَيْكِ وَجَاعِلُوهُ مِنَ الْمُرْسَلِيْن - (القصص:8 ) کہ تو اس کو سمندر میں ڈال دے ہم اس کو تیرے پاس پھر لائیں گے اور اس کو رسول بنائیں گے۔کہنے لگے تب وہ نبی تھیں ہم نے کہا اگر آپ بنی اسرائیل کی عورتوں کو بھی نبی ماننے کیلئے تیار ہیں باوجود یکہ وہ نبی نہیں تو کیا امت محمدیہ ہی ایسی ناقص ہے کہ اس کے مرد بھی بنی اسرائیل کی عورتوں کا درجہ نہیں پاسکتے پھر تو اچھی خیر امت ہوئی۔مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہزارہا غیب کی باتوں پر خدا تعالیٰ سے اطلاع پا کر خبر دی اور ہم نے بچشم خود پورا ہوتے دیکھیں تو ان کی نبوت میں کیا شک ہوسکتا ہے۔۔۔۔جماعت کو منظم صورت میں لانے اور احمدیوں کی تعلیم وتربیت کیلئے کوشش کی جارہی ہے۔وقتا فوقتا قرآن مجید کا درس دیا جاتا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابیں بھی سنائی جاتی ہیں۔ایک دو ہفتہ سے لوگوں کی آمد ورفت کم ہے اس کی وجہ جنگ ہے جو فرانسیسیوں اور دروز کے مابین ہو رہی ہے۔شیخ در لامی نے ” العمران میں (حضرت سید زین العابدین ولی اللہ ) شاہ صاحب کا ذکر کرتے ہوئے دجال لکھا ہے۔کیوں؟ اس لئے کہ ہر بات کے ثبوت کے لئے آیات اور احادیث سے استدلال کرتے ہیں جس سے سننے والے کو شک پڑ جاتا ہے کہ شاید یہ حق ہی ہو۔اسی طرح ایک روز ہمارے مکان پر ایھا الدجالون الضالون المضلون اخرجوا من هذه البلاد كاغذ پر لکھ کر لٹکا گئے۔وہ ان گالیوں سے سمجھتے ہیں کہ بس ہم نے قلعہ فتح کرلیا مگر ہمارے لئے اس سے بڑھ کر اور کیا ہوسکتا ہے کہ اپنے پیارے آقا احمد علیہ الصلوۃ والسلام کو لوگوں کی دی ہوئی گالیوں میں سے ایک حصہ ہم نے بھی لیا۔آپ فرماتے ہیں۔کا فر وملحد و دجال ہمیں کہتے ہیں نام کیا کیا غم ملت میں رکھایا ہم نے پھر بعض لوگ ناصحانہ صورت میں بھی آتے ہیں اور رکاوٹ بھی ڈالنا چاہتے ہیں مثلاً ایک شخص آیا اور کہنے لگا لوگ آپ کے خلاف مشورے کر رہے ہیں اور آپ کو تکلیف پہنچانا چاہتے ہیں اس لئے اگر آپ مسیح موعود اور دعوی نبوت کو نہ پیش کیا کریں تو اچھا ہے۔میں نے کہا تکلیفوں اور مصائب سے ہم ڈر کر حق