حیات شمس

by Other Authors

Page 83 of 748

حیات شمس — Page 83

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 83 بچوں کے پاس امریکہ میں مقیم تھیں اور آپ کی تدفین شکاگو میں چیپل ہل گارڈن قبرستان میں جماعت کے قطعہ مقبرة الامان میں 8 ستمبر کو ہوئی۔جہاں آپ کے سب سے بڑے بیٹے مکرم ڈاکٹر صلاح الدین صاحب شمس بھی مدفون ہیں۔تدفین سے قبل آپ کی نماز جنازہ آپ کے بیٹے مکرم منیر الدین صاحب شمس ایڈیشنل وکیل التصنیف نے پڑھائی جس میں کثیر تعداد میں مقامی احباب اور امریکہ اور کینیڈا کے مختلف شہروں سے آپ کے عزیز واقارب نیز مقامی احمدی اور غیر مسلم و غیر از جماعت احباب نے بھی کثیر تعداد میں شمولیت کی۔اس سے قبل آپ کا تابوت شکا گولانے سے قبل Hattiesburg میں آپ کی نماز جنازہ مکرم ظفر اللہ مجر صاحب نے پڑھائی جس میں کثیر تعداد میں مقامی احباب شامل ہوئے۔سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 9 ستمبر کو مسجد فضل لندن میں آپ کی نماز جنازہ غائب بھی پڑھائی نیز مسجد بیت الفتوح میں 14 ستمبر 2007ء کو خطبہ جمعہ کے دوران خطبہ ثانیہ میں آپ کا ذکر خیر بھی فرمایا۔OO