حیات شمس

by Other Authors

Page 70 of 748

حیات شمس — Page 70

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 70 70 مولوی: آپ نے تو حدیث کے خلاف کیا ہے کیونکہ حدیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔لا تشدوا الرحال الا الى ثلاثة مساجد اور تم نے اس کے برخلاف شد رحال کیا ہے۔احمدی: آپ جب خاکسار کے ساتھ راجہ سانسی میں مناظرہ کے لئے گئے تھے اس وقت آپ نے راجہ سانسی کی طرف شد رحال کیوں کیا تھا۔مولوی : وہ طلب علم کیلئے شدّر حال تھا اور اس کے متعلق حدیث میں آچکا ہے کہ تم علم کو طلب کرو چاہے تمہیں چین جانا پڑے۔احمدی : پھر آپ نے کہا تھا کہ میں آج بٹالہ میں ایک مریض دیکھ کر آیا ہوں۔آپ نے بٹالہ کی طرف شد رحال کیوں کیا تھا؟ مولوی : جواب ندارد۔احمدی: جب آپ نے خود اپنے فتوئی حدیث کے خلاف بٹالہ کی طرف شد رحال کیا اور پھر آپ کا اعتراض نہیں پڑ سکتا۔جب کہ آپ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ طلب علم کیلئے شد رحال کرنا جائز ہے تو ہم نے بھی طلب علم کیلئے شد رحال کیا ہے جو کہ معین حدیث کے مطابق ہے لیکن آپ نے خلاف حدیث کیا کہ طب کرنے کیلئے بٹالہ کی طرف شد رحال کیا۔مولوی : ان کے لیکچر سے طلب علم نہیں ہوسکتا کیونکہ نہ ان کے پاس کوئی سند ہے اور نہ وہ عالم نہ وہ فاضل ہیں اور تم نے ان کی تقریروں کو کئی دفعہ سنا ہوگا۔تم ان کے لیکچر سے کیا علم حاصل کر سکتے ہو؟ احمدی : بتائیے۔عالم ہونا سند پر منحصر ہے؟ نہیں۔آپ یہ تو بتائیں سید عبد القادر جیلانی، حضرت عمر، ابوبکر اور نیز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کونسی سند عالم فاضل ہونے کی تھی اور نیز آپ بھی اپنی سند دکھلائیں۔مولوی: میرے پاس سند ہے۔احمدی : ذرا دکھا ئیں تو سہی۔(کئی دفعہ کہا مگر دکھائی نہیں) آپ کا یہ کہنا کہ آپ نے کئی دفعہ تقریروں کو سنا ہو گا اس واسطے پھر سنے کی ضرورت نہیں۔سو آپ کو معلوم ہونا چاہیئے کہ ایک دفعہ