حیات شمس — Page 32
حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس $1947 مجلس تحریک جدید کا قیام 32 32 سید نا حضرت خلیفہ امسیح کے ارشاد پر 17 مئی 1947 ء کو مجلس تحریک جدید کا قیام عمل میں آیا۔جس کا کام تحریک جدید سے متعلق امور پر باہمی مشورہ سے فیصلے کرنا اور ان کو حضور کی خدمت میں منظوری کیلئے بھجوانا تھا۔16 مارچ 1947 ء کو حضور کے حکم سے اس مجلس تحریک جدید انجمن احمدیہ کے صدر مولوی جلال الدین صاحب شمس اور سیکرٹری مولوی عبد الرحمن صاحب انور تجویز کئے گئے۔اکتوبر 1947ء۔امیر مقامی قادیان تاریخ احمدیت جلد 8 طبع اول صفحہ 112) سیدنا حضرت مصلح موعود کے حکم سے صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب، کرنل ڈاکٹر عطاء اللہ صاحب کی اسکورٹ میں لاہور آگئے اور ان کی جگہ قادیان میں مولانا جلال الدین صاحب شمس کو امیر مقامی مقرر کیا گیا۔بعد ازاں سیدنا حضرت مصلح موعود کے ارشاد پر مولانا جلال الدین صاحب شمس اور حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب قادیان سے لاہور آگئے اور مولانا شمس صاحب کی جگہ قادیان میں مولوی عبدالرحمن صاحب فاضل امیر مقامی اور صاحبزادہ مرزاظفر احمد صاحب ناظر اعلی مقرر ہوئے۔( تاریخ احمدیت جلد 12 صفحہ 170۔نیز الفضل9/6 جنوری 1948ء) سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کے احسانات کا ذکر حضرت مولا نائنٹس صاحب کے قلم سے سید نا حضرت مصلح موعودؓ کے احسانات کا تذکرہ کرتے ہوئے قیام پاکستان کے بعد صدر انجمن احمدیہ کی پہلی سالانہ رپورٹ میں مولانا شمس صاحب نے لکھا: جماعت کا شیرزاہ بکھر چکا تھا اور ہزاروں مرد اور عورتیں اور بچے بے سروسامانی کی حالت میں لاہور آکر آستانہ خلافت پر پڑے تھے جن کی خور و نوش کی فکر تھی اور سینکڑوں تھے جو صدموں کی تاب نہ لاکر بیمار اور مضمحل ہو رہے تھے۔مزید برآں موسم سرما بھی قریب آرہا تھا اور ان غریبوں کے پاس سردیوں سے بچنے کا کائی سامان نہیں تھا۔پھر ان لوگوں کو مختلف مقامات پر آباد کرانے اور