حیات شمس

by Other Authors

Page 31 of 748

حیات شمس — Page 31

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس تحریک جدید صدرانجمن احمد یہ پاکستان کا قیام اور رجسٹریشن 31 اگر چہ تحریک جدید کے فنانشل سیکرٹری چوہدری برکت علیخاں صاحب کی زیر نگرانی تحریک جدید کے چندوں کی وصولی کا ابتداء ہی سے انتظام ہو چکا تھا مگر ضرورت تھی کہ پاکستان میں تحریک جدید کا ادارہ با قاعدہ صورت میں قائم کر دیا جائے۔چنانچہ اس غرض کیلئے سید نا حضرت مصلح موعودؓ نے وسط نومبر 1947ء میں مولوی عبدالرحمن صاحب انور انچارج تحریک جدید کو قادیان بلوایا۔انہوں نے آتے ہی جسونت بلڈنگ کے ایک کمرہ میں دفتر بنا کر کام شروع کر دیا۔تحریک جدید کے "Memorandum and articles of Associations‘ کے مسودہ کی تشکیل و ترتیب کی خدمت مکرم شیخ بشیر احمد صاحب ایڈووکیٹ نے انجام دی اور یہ ادارہ 19 فروری 1948ء کو (سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ کی زیر دفعہ 21 بابت 1860ء کے تحت) رجسٹر ہو گیا اور ابتداء میں اس کے جو 9 ڈائریکٹرز مقرر کئے گئے۔ان میں حضرت مولانا شمس صاحب کا نام ساتویں نمبر پر مرقوم ہے۔تاریخ احمدیت ،جلد 11 صفحہ 280-281) جلسہ برائے مطالبات تحریک جدید 30 اکتوبر 1946ء کو مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے زیر اہتمام مطالبات تحریک جدید کی یاد دہانی کے لئے جلسہ ہوا جس میں مولانا عبد الرحیم صاحب درد، حضرت سر چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب، حضرت مولانا شمس صاحب، حضرت مولانا ابو العطاء صاحب اور مولوی یار محمد صاحب نے الفضل قادیان 31 اکتوبر 1946ء) تقاریر کیں۔وکیل التبشیر برائے یورپ و امریکہ انگلستان سے واپسی کے بعد آپ وکیل التبشیر برائے یورپ و امریکہ مقرر کئے گئے اور قیام پاکستان تک آپ اس منصب پر فائز رہے۔اس دوران آپ کے تبشیر و تعلیم و تربیت کے متعلق بعض مضامین و تحریکات جماعتی اخبارات و رسائل میں شائع ہوئے نیز مبلغین کرام کی تبلیغی رپورٹوں پر ریویوز بھی شائع ہوتے رہے۔