حیات شمس

by Other Authors

Page 696 of 748

حیات شمس — Page 696

حیات بشمس خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 664 کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ اور نماز میں بہت دعا کرو اور رونا اور گڑ گڑانا اپنی عادت کر لو تا تم پر رحم کیا جائے“۔6۔الغرض توحید پر قائم رہو اور نماز کے پابند ہو جاؤ اور اپنے مولی حقیقی کے حکموں کو سب سے مقدم رکھو۔اپنے اعمال سے اور اپنے نیک نمونہ سے اسلام کی خوبی باشندگانِ انگلستان پر ثابت کرو اور چاہئے کہ اسلام کی ساری تصویر تمہارے وجود میں نمودار ہو۔اگر تم ایسا کرو گے تو ایک پیارے بچے کی طرح خدا کی گود میں آجاؤ گے اور ہر ایک نعمت کے دروازے تم پر کھولے جائیں گے اور خدا کی برکتیں تمہارے شامل حال رہیں گی۔وہ گھر بھی بابرکت ہوگا جس میں تم رہتے ہوگے اور ان دیواروں پر بھی خدا تعالیٰ کی رحمت نازل ہوگی جو تمہارے گھر کی دیواریں ہیں اور وہ شہر بھی بابرکت ہوگا جس میں تم رہو گے۔اے میرے پیارے بھائیو اور بہنو! خدا تمہارے ساتھ ہو اور تم خدا کے ساتھ ہو جاؤ۔وہ ہر جگہ تمہارا پاسبان اور محافظ ہو اور وہ تم سب کو دینی اور دنیوی ترقیات سے وافر حصہ عطا فرمائے اور آپ کا اور ہم سب کا انجام بخیر ہو اور ہم مسلمان ہونے کی حالت میں اس دار فانی سے دار آخرت کی طرف کوچ کریں۔آمین۔آپ کا مخلص بھائی ،جلال الدین شمس 00000