حیات شمس

by Other Authors

Page 515 of 748

حیات شمس — Page 515

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس -2 عقائد احمدیت 483 یہ کتا بچہ آپ نے بجواب ” مرزائی جماعت کا مصنوعی ایمان، تحریر کیا جسے منشی عبدالعزیز خان پر نٹر نے عزیزی پریس آگرہ سے چھپوا کر انجمن احمد یہ آگرہ کی طرف سے شائع کیا۔یہ کتا بچہ چار صفحات پر مشتمل ہے جو 1924ء میں شائع ہوا۔اس میں آپ نے عقائد احمدیت پر اعتراضات کے جوابات دیئے ہیں۔مولانا شمس صاحب ان ایام میں آگرہ میں خدمات بجالا رہے تھے۔-3 کمالات مرزا بجواب شہادات مرزا معاند احمدیت مولوی ثناء اللہ امرتسری نے سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف متعدد کتب لکھیں۔آپ کی تحریرات، دعاوی اور بعض الہامات پر اعتراضات انہوں نے اپنی کتاب ” شہادات مرزا میں کئے ہیں جو انہوں نے 1923ء میں بوعدہ ایک ہزار انعام لکھی۔اس کتاب کا پر معارف جواب مولانا شمس صاحب نے انسداد ملکانہ کے ایام میں چھ ماہ کے اندر جنوری 1924ء میں بمقام قائم گنج تحریر کیا۔ان ایام میں حضرت مولانا صاحب انسداد ملکانہ کے میدان میں جہاد میں مصروف کار تھے۔یہ جواب پہلی بارا پریل 1924ء میں ریویو آف ریلیجنز اردو کی زینت بنا جو 48 صفحات پر مشتمل ہے۔اس میں مولوی امرتسری صاحب کے جملہ اعتراضات کے جوابات دلائل عقلیہ و نقلیہ اور مدلل طور پر دیئے گئے ہیں۔مولوی ثناء اللہ صاحب نے اپنے اعتراضات میں حضور کی بعض پیشگوئیوں نیز بعض تحریروں پر اعتراضات اٹھائے اور اپنے زعم میں تحریروں میں تضاد نکالنے کی کوشش کی تاہم مولانا شمس صاحب نے حضرت اقدس کی تحریرات کی رو سے ان کے اعتراضات کا بدلائل رڈ پیش فرمایا۔اس کتاب کا تعارف حضرت مولانا شمس صاحب نے دسمبر 1924ء میں لکھا جو الفضل میں شائع ہوا۔-4 تفصیل کیلئے ملاحظہ ہو الفضل قادیان 16 دسمبر 1924ء) دليل المسلمين في الرد على فتاوى المفتين یہ کتاب آپ نے بلاد عربیہ میں قیام کے دوران تحریر کی جسے مطبعہ الجمیل حنا البحری حیفا نے طبع کیا۔76 صفحات پر مشتمل یہ کتاب جماعت احمدیہ حیفا کی طرف سے 1930ء میں شائع ہوئی۔دمشق کے شیخ محمد رشید نے مذاہب اربعہ کے فتاوی کی رو سے السید منیر احصنی اور احمدیوں کے خلاف فتاوی ارتداد و کفر