حیات شمس

by Other Authors

Page 502 of 748

حیات شمس — Page 502

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 470 تصویر کھینچی تھی۔بعد میں جب میں نے ان کی اصل تصویر دیکھی تو میں نے اپنے ذہن والی پنسل کی بنائی ہوئی تصویر کو بالکل ان کی اصل تصویر کے مطابق پایا تھا۔پھر کہنے لگے : مسیح تو میں مرزا صاحب کو نہیں مانتا لیکن ان کے نیک فطرت اور راستباز انسان ہونے کا جو تاًثر میں نے اس وقت لیا تھا وہ اب بھی میرے دل پر نقش ہے اور جیسا کہ آپ سمجھتے ہیں ہوسکتا ہے ان کی اچھائی اور مذہبی مقام کی وجہ سے خدا نے مجھ سے اس مقدمہ کا منصفانہ فیصلہ کرایا ہو اس بارہ میں میں یقینی طور پر نہیں کہ سکتا۔۔۔۔۔۔اس کے بعد کرنل صاحب موصوف نے ہمارے یوم تبلیغ کے جلسہ کی صدارت فرمائی جس میں جماعت احمدیہ کے افراد کے علاوہ لندن کے بعض انگریز معززین اور سکھ، ہندو اور مسلمان بھائی بھی مدعو تھے۔جلسہ میں حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس امام مسجد فضل لندن نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کے اس عظیم نشان یعنی مقدمہ مارٹن کلارک کے متعلق ایک نہایت مدلل اور پُر از معلومات تقریر فرمائی جس میں اس سلسلہ میں وحی الہی اور حضور علیہ السلام کی اپنی تشریحات اور تاریخی شواہد بیان کرنے کے علاوہ کئی تاریخی اور واقعاتی مماثلتیں بیان کر کے ثابت کیا کہ مسیح ناصری اور مسیح محمدی پر دائر کردہ دونوں مقدمے حیرت انگیز طور پر باہم مشابہ ہیں اور پیلاطوس ثانی یعنی کرنل ڈگلس پیلاطوس اول سے زیادہ انصاف پسند اور زیادہ زیرک، جری اور عادل ہیں۔حضرت مولانا کی یہ تقریر غالبار یو یو آف ریلیجنز اردو میں شائع ہوئی تھی۔آخر میں صاحب صدر کرنل ڈگلس نے اپنی یادداشت سے کام لے کر خود بھی سلیس انداز میں ڈاکٹر مارٹن کلارک والے مقدمہ کی تفصیل بیان فرمائی اور بوڑھے ہونے کے باوجود آپ نے 1897ء میں پیش آنے " والے واقعات و حالات من و عن صحیح طور پر نہایت سادگی سے حاضرین کو بتاتے ہوئے فرمایا کہ: ” وہ نظارہ اب بھی کبھی کبھی میری آنکھوں کے سامنے آجاتا ہے جب کہ مرزا صاحب میری عدالت میں پیش ہوئے اور پہلی پیشی میں ہی میں نے انہیں دیکھ کر بھانپ لیا کہ یہ شخص جھوٹ نہیں بول سکتا ( روح پرور یادیں، بار اول، 1981، ناشر محمدلطیف امرتسری ، صفحات 194-200) مسیح محمدی کا پیلاطوس مسجد لنڈن میں ( مولا نا جلال الدین صاحب شمس ، جولائی 1939ء) 30 جولائی 1939 ء کی میٹنگ کی صدارت کیلئے میں نے کرنل مانٹیگو ولیم ڈگلس سے درخواست کی جو