حیات شمس — Page 369
۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 353 معلومات بہم پہنچانے کیلئے دار التبلیغ میں لیکچر دیئے گئے۔بعض اوقات قرآن مجید کا درس دیا گیا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب پڑھ کر سنائی گئیں۔ان لیکچروں کی تعداد جو مختلف دوستوں نے دیئے آٹھ ہیں۔علاوہ ازیں 29 جولائی یوم التبلیغ کو ایک خاص میٹنگ کی گئی جس کی صدارت کرنل ایم ڈبلیوڈ گلس نے کی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت پر میں نے ایک پرچہ پڑھا جس میں ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک کے مقدمہ کا تفصیل سے ذکر کیا۔غیر احمدیوں کی بھی کافی تعداد تھی۔اس جلسہ کی رپورٹ لنڈن کے اخبارات ساؤتھ ویسٹرن سٹار، ومبلڈن برو نیوز اور بعض مصری اخبارات میں شائع ہوئی۔مذہبی کا نفرنس امسال مسجد میں ایک مذہبی کا نفرنس منعقد کی گئی جس میں تقریباً دوسو انگریز شامل ہوئے حاضرین میں لنڈن نوکلور کلب۔ساؤتھ کرا ئیڈن ایڈلٹ سکول۔ویسٹ لنڈن ایڈلٹ سکول فیڈ ریشن۔ہوکسٹن اکیڈیمی ، سنڈے سکول اور فیتر تھیم ایڈلٹ سکول وغیرہ کے بھی بہت سے ممبر تھے۔صدر سر فیروز خان صاحب نون ہائی کمشنر فار انڈیا تھے۔موضوع امن عالم اور اس کے قیام کے ذرائع تھے۔میرے علاوہ ایک یہودی ربی اور ایک عیسائی پادری نے مقرر موضوع پر اپنے اپنے مذہب کی رو سے خیالات کا اظہار کیا۔اس کانفرنس کی رپورٹ لنڈن کے اخبارات ٹائمز، جیوئش کرانیکل، ومبلڈن برو نیوز مع فوٹو ، ساؤتھ ویسٹرن سٹار، وانڈ زورتھ برو نیوز نے شائع کی۔اس کے علاوہ ہندوستانی اخبارات میں بھی اس کی روئیداد شائع ہوئی سول اینڈ ملٹری گزٹ نے کانفرنس کا فوٹو دے کر تقریباً تین کالم میں مفصل شائع کی۔مختلف مقامات پر لیکچرز سال زیر رپورٹ میں مندرجہ ذیل مقامات پر منتظمین کی دعوت پر لیکچرز دیئے گئے اور تبلیغی کتب کے سیٹ بھی دیئے گئے۔دی جورج ایڈلٹ سکول۔فیملی ایڈلٹ سکول، فیلوشپ آف فیتھس میں عید کے موضوع پر۔ویمبلی انٹرنیشنل فرینڈ شپ لیگ میں اسلام اور بائبل پر اور یوٹیل ایڈلٹ سکول میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور یہود کے موضوع پر لیکچر دیئے گئے۔پہلے دو سکول میں سید عبدالسلام صاحب نے لیکچر دیئے۔ان میں سے بعض کی رپورٹیں لوکل اخبارات نے شائع کیں۔جو اشخاص دار التبلیغ آئے اور ان سے مذہبی گفتگو ہوئی ان کی تعداد سو سے زائد ہے۔ان میں بعض فلسطین یعنی مصر بعض امریکہ اور بعض دیگر بلا دو امصار کے بھی تھے۔مانچسٹر یونیورسٹی کے عربی زبان کے ایک پروفیسر مع اہل وعیال آئے نیز