حیات شمس — Page 306
۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس لوگوں کا مال ان کی مرضی کے خلاف لیتی رہتی ہے اسی طرح میں رات بھر تکلیف اٹھا کر اپنے آپ کو خطرہ میں ڈال کر مال حاصل کروں اور اپنا پیٹ پالوں تو میر افعل برا کیونکر ہوسکتا ہے؟ لیکن خدا کو ماننے والا کہے گا کہ نیکی وہی ہے جس کو خدا نیکی قرار دے اور بدی وہی ہے جس کو خدا بدی قرار دے۔جب انہوں نے خدا کے وجود پر دلیل مانگی تو میں نے ان سے دریافت کیا کہ آپ نے ہندوستان دیکھا ہے۔کہنے لگے نہیں۔میں نے کہا کہ آپ نے کیسے یہ یقین کیا کہ ہندوستان کا کوئی ملک ہے۔دو تین دہر یہ بول اٹھے کہ سینکڑوں شخص وہاں گئے اور انہوں نے واپس آکر شہادت دی کہ ہندوستان ایک ملک ہے۔میں نے کہا کہ یہی دلیل خدا تعالیٰ کے وجود کی ہے ایک نہیں ہزار نہیں بلکہ ہزاروں انسان پیدا ہوئے جنہوں نے خدا تعالیٰ کو دیکھا اور اس سے بالمشافہ باتیں کیں تب انہوں نے خدا کے وجود کی شہادت دی اور وہ کوئی معمولی انسان نہ تھے بلکہ اپنے زمانہ میں سب سے زیادہ سعادت اور راست باز سمجھے جاتے تھے۔دہر یہ کہنے لگا در حقیقت کسی خدا نے ان سے باتیں نہ کی تھیں بلکہ انہیں ایسا خیال ہو گیا تھا کہ کوئی ہستی ان سے باتیں کرتی ہے۔میں نے کہا اس شبہ کی خود قرآن میں ترید کی گئی ہے 290 کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَى أَفَتُمَارُونَهُ عَلَى مَا يَرَى (النجم : 12-13) کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو خدائی تجلیات دیکھیں آپ کے دل نے بھی اس کو غلط قرار نہیں دیا بلکہ تصدیق کی پس اے لوگو اس امر کے متعلق جھگڑا کیوں کرتے ہو جس کا اس نے اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا اور اس کے دل نے اس کی تصدیق کی کہ یہ محض آپ کا خیال اور وہم تھا۔پس یہ کہنا کہ ابنیاء کا یہ کہنا کہ ان کی طرف وحی ہوتی ہے درحقیقت انہیں کوئی وحی نہیں ہوتی تھی یہ خود ایک وہم ہے جو عدم تفکر سے پیدا ہوتا ہے۔پھر ایک عیسائی نے مسیح کی ابنیت کے متعلق دریافت کیا تو میں نے کہا کہ مسیح نے خود اپنے ابن اللہ ہونے کی تفسیر دی ہے۔جب یہود نے کہا کہ ہمارا باپ ایک ہے اور وہ خدا ہے مسیح نے کہا تم اپنے باپ کے ہو اور وہ شیطان ہے کیونکہ تم اس کے کام کرتے ہو۔پس جس معنی میں یہود کا باپ شیطان تھا انہی معنی میں مسیح کا باپ خدا تھا۔نہ شیطان یہود کا حقیقی باپ تھا اور نہ مسیح کا خدا۔اس نے کہا کہ شیطان کا لفظ انجیل میں نہیں ہے۔میرے پاس انجیل تھی میں نے انجیل سے لفظ دکھا دیا۔پھر مسیح کی صلیبی موت پر گفتگو کے دوران میں نے مسیح کے پطرس کو اپنا خلیفہ مقرر کر کے دوسرے ملک کی طرف ہجرت کرنے کا