حیات شمس — Page 284
حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 268 ایام رپورٹ میں درد صاحب ایک اور کلب میں لیکچر کیلئے گئے وہاں ایک بھی مرد نہ تھا البتہ پچیس کے قریب عورتیں تھیں۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مردوں کی نسبت عورتوں میں مذہبی شوق زیادہ ہے یا انہیں فرصت زیادہ ہوتی ہے۔غرضیکہ اس وقت ان لوگوں کی حالت الَّذِينَ ضَلَّ سَعْيُهُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيا (الكهف : 105) کسی ہے۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت دے مردہ دلوں کو روحانی زندگی بخشے اور میں تمام جماعت سے دعا کیلئے درخواست کرتا ہوں کیونکہ ایسی بنجر وخشک زمین میں ایک زبر دست دینی انقلاب کا پیدا ہونا خدا تعالیٰ کے طاقتور ہاتھ کے بغیر نہیں ہوسکتا اور تائید الہی کے حصول کا ذریعہ صرف دعا ہی ہے سچ ہے۔غیر ممکن کو یہ ممکن میں بدل دیتی ہے اے مرے فلسفیو! زور دعا دیکھو تو پیرس سے ایک غیر احمدی طالب علم نے لکھا کہ یہاں کے پروفیسروں سے میری بحث جاری ہے وہ کہتے ہیں کہ اسلام میں زندہ کو جلانا جائز ہے۔چنانچہ وہ ایک تاریخی حوالہ پیش کرتے ہیں کہ ہندوستان میں ایک مسلم بادشاہ نے علماء کے فتویٰ سے ایک برہمن کو جلو ایا تھا۔اگر اس کے خلاف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی ارشاد ہو تو تحریر فرما ئیں۔اس پر صحاح ستہ سے انہیں وہ احادیث لکھ کر روانہ کی گئیں جن میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جلانے سے منع فرمایا ہے۔نیز لکھا ہے کہ تاریخی واقعہ بھی قابل حجت نہیں کیونکہ اگر واقعی اس وقت کا علماء کا یہی فتویٰ تھا کہ کافروں اور مشرکوں کو جلوایا جائے تو پھر دوسرے برہمنوں اور ہندؤوں کو اس بادشاہ نے کیوں نہ جلایا۔ہو سکتا ہے کہ اس کے جلانے کے کوئی اور وجوہات ہوں مثلاً اس نے مسلمانوں کو جلایا ہو۔پھر وہ طالب علم یہاں بھی تشریف لائے اور جزیہ لینے کے متعلق جو آیات ہیں ان کی تفسیر دریافت کی۔چنانچہ انہیں تفسیر بتائی گئی اور مطمئن ہو کر یہاں سے گئے۔ہمارے ایک افریقی بھائی ڈاکٹر سلیمان صاحب یہاں ہیں۔ان کے ساتھ میں لنڈن سے باہر دیہات دیکھنے کیلئے گیا۔تین دیہات دیکھے۔دیہات چھوٹے چھوٹے ہیں لیکن صفائی کے لحاظ سے شہروں کی طرح ہیں۔ارادہ ہے کہ دیہات میں بھی تبلیغ کا سلسلہ شروع کیا جائے۔اس ہفتہ میر عبدالسلام صاحب بی اے نے ہائیڈ پارک میں اس موضوع پر لیکچر دیا کہ مسیح علیہ السلام نے شریعت کو ناقص حالت میں چھوڑا اور ان کی تعلیم عالمگیر نہ تھی۔چنانچہ موجودہ اناجیل سے بھی ظاہر ہے کہ ان کی تعلیم مکمل نہیں ہے۔لیکچر کے بعد سوالات کے جوابات دیئے۔(خاکسار جلال الدین شمس از لنڈن) ( الفضل قادیان 27 مئی 1936ء)