حیات شمس — Page 61
حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 61 کے مطابق حمل اور رضاعت کے ایام میں یہ فولاد استعمال کروایا گیا تو اس کے بعد جو بچے پیدا ہوئے خدا تعالیٰ کے فضل سے انہیں لمبی عمر میں نصیب ہوئیں۔حضرت حسین بی بی صاحبہ خاموش طبیعت تھیں لیکن کبھی کبھی عند الضرورت بچوں کو شور شرابے سے منع کرنے کیلئے جلالی شان بھی ظاہر فرما دیتی تھیں۔ان کے والد صاحب حضرت میاں کریم بخش صاحب تین سو تیرہ صحابہ میں سے تھے۔نوٹ : ضمیمہ انجام آتھم میں سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے انہیں نمبر 295 پر یوں درج فرمایا ہے : میاں کریم بخش صاحب مرحوم مغفور جمال پور ضلع لدھیانہ۔] دیکھیں ضمیمہ انجام آنقم ، روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 328) محترم محمد حسین صاحب ابن میاں عیسی صاحب مرحوم آف بھا گووال ( جن سے حضرت مولانا سٹس صاحب کی ہمشیرہ رمضان بی بی صاحبہ کی شادی ہوئی) نے بیان کیا کہ محترمہ حسین بی بی صاحبہ جب کبھی احمد نگر ہمارے ہاں تشریف لاتیں تو خاموشی سے چار پائی پر بیٹھی رہتی تھیں۔یعنی زیادہ باتیں نہیں کرتی تھیں اور میں علی وجہ الیقین شہادت دیتا ہوں کہ محترمہ موصوفہ اعلیٰ اخلاق کی مالک تھیں۔چھوٹے بچوں سے نہایت درجہ پیار اور محبت سے پیش آتیں۔حضرت میاں کریم بخش صاحب کی اولاد میں سے میاں ابراہیم صاحب قادیان میں وفات پاچکے ہیں اور ان کے دو بیٹے حیات ہیں۔محترمہ سعیدہ شمس صاحبہ (اہلیہ حضرت مولانا شمس صاحب ) نہایت دیندار خاتون تھیں جماعتی کاموں میں باقاعدہ حصہ لیتیں۔آپ محلہ دار الصدر شرقی ربوہ کی صدر لجنہ بھی رہی ہیں۔حضرت حسین بی بی صاحبہ کا وصال نوے سال سے زائد کی عمر میں 19 ستمبر 1960ء میں ہوا۔آپ کا جنازہ حضرت مولانا شمس صاحب نے دار الضیافت کے بالمقابل گھاس کے پلاٹ میں پڑھایا جس میں کثیر تعداد میں احباب جماعت نے شرکت کی۔بہشتی مقبرہ ربوہ میں آپ کی تدفین عمل میں آئی۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو دو فرزند اور پانچ بیٹیوں سے نوازا۔(الفضل ربوہ 21 ستمبر 1960ء) آپ کے بارہ میں مکرم مولانا منیر الدین صاحب شمس تحریر کرتے ہیں : حضرت داددی جان بھا گو وال تحصیل بٹالہ میں پیدا ہوئیں۔آپ کا نام حسین بی بی تھا اور آپ کے والد کا نام ماسٹر کریم بخش تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے 1889ء میں اللہ تعالیٰ کے حکم سے جب اعلان ماموریت فرمایا تو حضرت دادا جان میاں امام الدین نے اپنے دونوں بھائیوں سمیت بلا تاخیر بیعت کر لی۔اسی طرح حضرت دادی جان نے بھی ابتدائی ایام میں ہی