حوّا کی بیٹیاں اور جنت نظیر معاشرہ — Page 85
۸۵ لجنہ اماء اللہ ہندوستان کی ترقیات دوسری بات میں یہ کہنی چاہتا تھا اور اب مختصر بیان کروں گا کہ جہاں تک لجنہ کا تعلق ہے مجھے اس بات سے بہت خوشی ہوئی ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل اور احسان کے ساتھ ہندوستان کی تمام لبنات مسلسل ترقی کی طرف قدم اٹھارہی ہیں۔ان کی قیادت بھی بڑی لکھی ہوئی اور علیم قیادت ہے۔ہر طرف برابر نظر ہے اور بغیر شور کے اور بغیر دکھائے کے مسلسل ٹھوس پروگرام لبنات کے سامنے پیش کئے جاتے ہیں۔ان کی تحمل طریق پر نگرانی کی جاتی ہے کمزور اور کی نشاندہی کی جاتی ہے مگر فتنے دلا کر نہں یا غصے کا اظہار کرکے نہیں۔خدا کرے کہ آپ کی سرابنہ کو ایسی ہی قیادت نصیب ہوا در لجنہ میں کہیں بھی ایسی قیادت نا ہے جو حکم کا طریق اختیار کرے بلکہ محبت اور پیار کے ساتھ سمجھا کہ آگے بڑھاناہی بھی قیادت کا راز ہے۔جہاں تک میں نے لجنہ اماءاللہ ہندوستان کی رپورٹوں کا جائزہ لیا ہے مجھے خوشی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر پہلو سے قدم ترقی کی جانب ہے۔قادیان میں بھی مجلس عاملہ کی جو میرات ہیں مجھے ان کی رپورٹیں پڑھنے کا اتفاق ہوتا ہے ان کی کارروائیوں کا بغور مطالعہ کرتا ہوں اور خدا کے فضل کے ساتھ مجھے ہر چیز درست ٹھیک اپنے مقام پر بیٹھی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔خدا کرے کہ یہ جو غیر معمولی عطا آپ کو خدا کی طرف سے نصیب ہوئی ہے آپ اس کی شکر گزار بنے کی کوشش کریں اور اگر آپ خدا تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ اس مصلایت کا شکر ادا کریں گی تو یہ صلاحیت مزید بڑھے گی اور نشو و نما پائے گی۔میں نے ختلف مواقع پر صیحتیں کی ہیں۔بجنات کو بعض خاص پروگرام دیئے ہیں۔میں رپوٹوں کی ترسیل اور مضمون نگاری سے اس بات کا جائزہ نہیں لیتا کہ واقعتہ اُن باتوں پرمل کیا گیا ہے یا نہیں بلکہ میں آخری اعداد و شمار کی صورت میں دیکھتا ہوں کہ کیا واقعہ کچھ پیداہوا