حوّا کی بیٹیاں اور جنت نظیر معاشرہ — Page 140
۱۴۰ کام کر سکتی ہیں۔احمدی بیچتیاں روسی زبان سیکھیں سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ میں آپ کو روسی زبان سیکھنے کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں بہت کثرت کے ساتھ میں تربیت کرنے والیوں کی ضرورت ہوگی۔اس لئے آپ اپنی بچیوں کو یہاں زائد زبان کے طور پر روسی زبان سکھا سکیں تو جہاں تک ممکن ہے یہ زبان سکھائیں ہیں نہیں جانتا کہ یہاں روسی خاندان ہیں کہ نہیں لیکن جرمنی میں بہت کثرت سے روسی خاندان آچکے ہیں کچھ آرہے ہیں۔اس لئے جرمنی کی لجنہ کے لئے یہ نسبتاً زیادہ آسان ہے کہ وہ لجنہ اپنے دیگر فرائض میں روسیوں کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا کام بھی شامل کر لیں اور جہاں تک میں نے روسی خواتین کو دیکھا ہے جرمنی میں سبھی میرا ان سے رابطہ ہوا، میں نے دیکھا ہے کہ وہ بہت جلد احمدیت کے پیغام سے متاثر ہوتی ہیں اور مین خاندانوں سے بھی احمدی مرد و زن نے رابطہ کیا ان کی طرف سے بہت سی دوستانہ اور محبت بھرا جواب ملا ہے تو اگر وہ سردست روس نہیں جاسکتیں تو جرمنی کی خواتین روسی خاندانوں سے جرمنی میں رابطے قائم کر سکتی ہیں اور جو بچیاں زبان سیکھیں اس کی پریکٹس بھی ہوگی۔وہ روسی بچیوں سے دوستی بڑھائیں اور اُن سے عنا شر وع کریں۔جہاں تک لٹریچر کا تعلق ہے اللہ تعالٰی کے فضل سے وہ ہم بہت حد تک پہلے ہی طبع کر اچکے تھے اور کچھ ایسا ہے جو اب شائع ہو رہا ہے لیکن نہیں ایسی احمدی بچیوں کی ضرورت پڑے گی جو کثرت کے ساتھ کتب حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) کا ترجمہ براہ راست اردو سے روسی زبان میں کرسکیں یا سلسلہ کا دوسرا لٹریچر بھی روسی زبان میں ترجمہ کرسکیں۔میں امید رکھتا ہوں کہ اس سلسلہ میں آپ انشاء اللہ تعالیٰ پوری توجہ کے ساتھ اس زرداری کو نبھانے کی کوشش کریں گی۔