حوّا کی بیٹیاں اور جنت نظیر معاشرہ — Page 139
١٣٩ کرتی ہیں یا تیار نہیں ہوسکیں۔آپ نے بچے کو گود میں اٹھایا اور تیزی کے ساتھ وہاں سے باہر نکل گئے۔ایسی حالت میں کہ وہ بچہ ان کی گود میں ہے ایک ایسی جگہ جاتے ہیں جو اجنبی ہے اور وہاں جاکر پوچھتے ہیں کہ یہ کونسا علاقہ ہے تو لوگ آہستہ آہستہ کہتے ہیں آہستہ بات کریں۔یہ روس کا علاقہ ہے۔آپ کہتے ہیں تم کون لوگ ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم تو احمدی ہیں اور یہاں احمدیت پھیل رہی ہے لیکن ابھی کھل کر بات کرنے کا وقت نہیں ہے۔اب اس دنیا میں حضرت مصلح موعود اللہ تعالی آپ سے راضی ہو) کی گود میں جو بچہ ہے وہ میں تھا اور چھوٹا بچہ اس لئے دکھایا گیا کہ ابھی کچھ وقت لگنا تھا جب خدا تعالے مجھے تربیت دے کہ ایسی جگہ کھڑا کرتا کہ جی حالات میں مجھے پاکستان سے ہجرت کرنی پڑی ان حالات میں ہجرت کرتا اور پھر جا کر روس سے میرا رابطہ ہوتا۔حضرت مصلح موعود( اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو)۔کی گود میں ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی حمایت میں ، آپ کی نیک تمناؤں کے مطابق آپ کی دعاؤں کے نتیجہ میں ان وعدوں کے نتیجہ یں جو آپکی ذات سے وابستہ تھے اللہ تعالی آپ کے کسی بیٹے کو یہ توفیق دے گا کہ وہ روس میں تبلیغ دین حق۔۔۔ناقل) کرے گا اور روسی احمدیوں سے اس کے روابط ہوں گے بس یہ رویا بعینہ میری ذات میں پوری ہوئی ہے کیونکہ فوج کے گھیرے کا مطلب ہے مارشل لاء کے دوران حالات کا خطرناک ہونا۔فوجی حکومت کے دوران حالات کا خطر ناک ہوتا اور حضرت مصلح موعود ( اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہوا کے ساتھ میرے سوا آپ کا کوئی اور بیٹا نہیں جو وہاں سے ہجرت کرتا ہے حضرت مصلح موعود اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہوں تو تمثیلا دکھائے گئے ہیں لیکن اصل میں میری ہجرت مراد تھی اور بعینہ انہی حالات میں که فورج کا گھیرا ہے اور آپ سمجھتے ہیں کہ خطر ناک حالات ہیں مجھے نکل جانا چاہیئے اور پھر یہاں انگلستان آنے کے بعد وہ حالات پیدا ہوئے جبکہ ہمارے روس سے روابط ہوئے۔اس سے پہلے ہم ان روابط کا تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔تو ان دونوں تعلقات کو میں آپ پر کھول رہا ہوں کہ روس میں تبلیغ (دین حق۔۔۔ناقل) کے سلسلہ میں احمدی خواتین بہت بڑے بڑے