حوّا کی بیٹیاں اور جنت نظیر معاشرہ

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 41 of 161

حوّا کی بیٹیاں اور جنت نظیر معاشرہ — Page 41

فرمائی : تشہد، تعوذ ا در سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمیہ کی تلاوت يا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوْارَ بكُمُ الَّذِي خَلَقَكُم مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالاً كَثِيرًا وَنِسَاء وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالأرْحَام انَّ اللهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيباً۔) سورة النساء : آیت ۲) پھر حضور نے فرمایا۔امن کی تلاش آج کے اس خطاب کے لئے میں نے گھر کا عنوان منتخب کیا ہے، آج کے اس جدید دور میں دنیا کو امن کی تلاش ہے اور امن کی تلاش میں دنیا سرگرداں ہر اس امکانی گوشے پر نگاہ رکھ رہی ہے جہاں سے وہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں امن کے حصول کی کوئی توقع ہو سکتی ہے اور ہر اس راہ پر دوڑتے چلے جاتے ہیں جہاں وہ امید رکھتے ہیں کہ اس راہ پر آگے بڑھنے سے ہیں ان نصیب ہو جائے گا لیکن ان کے قریب ہونے کی بجائے دن بدن اسن سے دور بیٹھتے پہلے جا رہے ہیں۔امن کی تلاش میں وہ گلیوں میں بھی نکلتے ہیں، شہروں میں بھی اور ملکوں میں بھی سرگرداں