حوّا کی بیٹیاں اور جنت نظیر معاشرہ — Page 147
۱۴۷ تربیت کے لئے دل میں سچی لگن ہوناضروری ہے تربیت کے سلیقے کے لئے سب سے زیادہ ضروری چیز لگن ہے۔میری مراد یہ نہیں ہے کہ آپ کو سکول میں ڈال کر تربیت سکھائی جائے۔یہ تو بہت لمبا کام ہے۔میری مراد یہ ہے اگر آپ کے دل میں سچی لگن ہو تو ایسی ماؤں کے بچے ضائع نہیں ہو سکتے۔ضرور اکس لگن کا کہیں فقدان ہے ، اس کا بحران ہے اور اس کی طرف آپ کو توجہ کرنی چاہیئے ہو سے ہی اپنے بچوں کے عادات و اطوار پر نظر رکھیں اور جب بھی آپ دیکھیں کہ خطرے کے آثار ظاہر ہو رہے ہیں تو اسی وقت محنت شروع کریں اور محبت اور پیار کے ساتھ ان کے اندر دین کی محبت پیدا کرنے کی کوشش کریں یہ بچپن کی محبت ہے جو ہمیشہ کام آتی ہے بعض دفعہ بچپن کی خوراک بھی ہے جو ہمیشہ کام آتی ہے۔بعض مضبوط آدمیوں سے جو بڑی عمر کو پہنچے کا بھی مضبوط تھی، میں نے پوچھا کہ آپ کیا کرتے ہیں آپ کی صحت بڑی اچھی ہے تو جواب دیتے ہیں کہ ہماری ماؤں نے بچپن میں خوب کھلایا پلایا ، دودھ بھی پلائے اور مکھن کھلائے اور ہڈیوں کے جوس نکال نکال کر دیئے کہ آج تک ہم ماؤں کا دیا کھا رہے ہیں۔واقعت یه درست ہے۔مجھے بھی یاد ہے، ہماری امی کو بھی بھینسوں کا شوق تھا اور چین میں بھینسوں والے کے سپرد کیا ہوا تھا کہ زبر دستی اس کو اٹھا کے لے جایا کرو اور صبح بھینس کی تازہ دھاریں اس کے منہ میں ڈالا کر و۔آپ اس کے نتیجے میں خدا کے فضل سے میری ہڈی مضبوط ہے کیونکہ کیلشیم بر او راست اس طرح جاتا رہا، کچھ دواوں کے ساتھ کچھ بچپن کی اس قسم کی غذاؤں کا واقعی اثر ہوتا ہے، تو یہ جو میں بات کر رہا ہوں یہ محض کوئی لطیفے یا محاورے کی بات نہیں ہے۔بچپن کی تربیت بھی اسی طرح کیچپن کی غذاؤں کی طرح اثر دکھاتی ہے اور بہت سے بچے ایسے بھی میں نے دیکھتے ہیں جو درمیانی عرصہ میں اگر بھٹک بھی جائیں تو بیچین کی گہری تربیت کے نتیجہ میں وہ پھر لازما واپس آجاتے ہیں اور نیک انجام تک پہنچتے