حوّا کی بیٹیاں اور جنت نظیر معاشرہ

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 133 of 161

حوّا کی بیٹیاں اور جنت نظیر معاشرہ — Page 133

١٣٣ ان دونوں نظاموں کے ٹوٹنے کے نتیجہمیں ایک جوٹوٹ کر ظاہر ہوگیا اور ایک ٹوٹنے والا ہے۔ن کے نتیجہ میں جو انتشار پیدا ہوگا اس کو سنبھالنے کی تمام تر ذمہ داری جماعت احمدیہ کی ہے۔روس USSR میں جماعت احمدیہ کا نفوذ روس کے انتشار کے نتیجہ میں جماعت احمدیہ کو وہاں بڑی تیزی سے نفوذ ہوا اور بکثرت ان کے ساتھ ہمارے رابطے ہوئے اور بہت بڑی بڑی اسلامی مملکتوں کے جو اس وقت روس کا حصہ ہیں، چوٹی کے بعض نمائندگان انگلستان آکر مجھ سے ملے اور بعض تک ہم نے اپنے نمائندے بھیجے۔اب نتیجہ یہ نکلا ہے کہ خدا کے فضل سے اکثر مسلمان ریاستوں میں حمامات احمدیہ قائم ہو چکی ہے اور ان کے راہنما اس سال جلسہ میں شرکت کے لئے حاضر ہورہے ہیں۔بعض ایسے نئے ممالک بھی احمدیت میں داخل ہوئے جن کے متعلق ہمارے پروگرام میں کوئی ذکر نہیں تھا اور بظاہر کوئی سبیل نظر نہیں آتی تھی کہ کیسے ہم وہاں تک پہنچیں گے مثلاً منگولیا ہے۔خدا تعالیٰ نے اپنی طرف سے ایسا انتظام کیا کہ انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے اور یقیناً یہ سارا کاروبار جو شروع ہو چکا ہے یہ خدا کی تقدیر کے تابع ہے اس میں ہمارا کوئی دخل نہیں، ہماری کوششوں کا کوئی دخل نہیں۔چنانچہ کچھ عرصہ پہلے منگولیا کے ایک مسلمان لیڈر جو تازق یا فرق قوم سے تعلق رکھتے تھے اور کسی زمانہ میں وہ لوگ روس سے منگولیا منتقل ہو گئے تھے ، انگلستان تشریف لائے۔انگلستان آنے کے بعد کسی نے اُن کو مشورہ ا کہ اگرتم کسی مسلمان تنظیم سے رابطہ قائم کرنا چاہتے ہو تو ایک ہی جگہ ہے تم لندن (احمدی بیت الصلوة ناقل) جاؤا اور ان سے طلوبہ وہ نہیں سمجھائیں گے اور تمہاری ضروریات کے متعلق بھی تمہیں آگاہ کریں گے کہ کیسے پوری کی جاسکتی ہیں۔چنانچہ انہوں نے رابطہ کیا اور رابطہ کے بعد کئی مجالس ہوئیں اور انہوں نے اس بات پر آمادگی کا اظہار کیا کہ وہ واپس جاکر پہلے میرے نمائندے کو دعوت دیں گے اور پھر مجھے دعوت دیں گے تاکہ میں خود وہاں جاکران مسلمانوں