حوّا کی بیٹیاں اور جنت نظیر معاشرہ

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 95 of 161

حوّا کی بیٹیاں اور جنت نظیر معاشرہ — Page 95

۹۵ دیا جائے کیونکہ حیا کے ساتھ انسانی کردار کا گہرا تعلق ہے۔عورت کی سب سے زیادہ حفاظت حیا کرتی ہے حیا کا پردہ طاہری پردہ کے بغیر دیر تک نہیں رہتا۔رفتہ رفتہ مٹ جاتا ہے حیا ایک احمدی خانون کاسب سے بڑا ہتھیار ہے آپ یہاں احمدی معاشرے کی حفاظت کریں۔جماعت کے طور پر بھی اور افراد جماعت کے طور پر بھی حیا کا جھنڈا بلند کرنے کے لئے ایک جہاد شروع کریں نظام اسلام کا موسم ملکوں کے فرق سے تبدیل نہیں ہو سکتا۔نظام جماعت کو یہاں نئے آنے والوں کا شروع سے ہی نگران ہونا چاہیئے اور ان کی تربیت میں حصہ لینا چاہیئے جبر ر اسلام میں جائز نہیں سب سے بڑی قوت سیتی پاک نصیحت کی قوت ہے خالصتاً انسانی ہمدردی کے زیر اثر دینی۔۔ناقل) معاشرے کی حفاظت کی خاطر پاک دل سے درد ناک طریق پر نصیحت کریں۔اصل ہتھیار دنیا کے ہر ملک میں یکساں قوت کے ساتھ کارگر نصیحت ہی ہے جو۔ر سکتا ہے۔عورتوں کا زبان کے جسکے کی خاطر دوسروں کے بارے میں (غلط اور بلا جواز) باتیں کرنا سراسر نا جائز ہے اس سے سوسائٹی میں گندی جھوٹی اور し حد سے زیادہ مبالغہ آمیز باتیں پھیلنا شروع ہو جاتی ہیں (جس کے بد اثرات سوسی کو ویرانوں میں تبدیل کر دیتے ہیں۔اسلام تجسس کی اجازت نہیں دیتا لیکن حکم ہے کہ جب کوئی فاسق خبر پہنچائے تو تبیین کر لیا کرو پہلے پوری تحقیق کر لیا کرو تا کوئی معصوم بلا وجہ مصیبت کا نشانہ نہ بنے ایسی سوسائٹی میں جہاں نظام جماعت فوراً حرکت میں آئے بدی نہیں پھیل سکتی