حوّا کی بیٹیاں اور جنت نظیر معاشرہ — Page 89
٨٩ یک انکو قربانی کی لذتوں کی ایسی عادت پڑھائے گی کہ اس سے وہ چاہیں نبی تو چٹ نہیں سکیں گے۔ہندوستان کی احمدی خواتین کا ایک قابل قدر نمونه جہاں تک (دعوت الی الله - ناقل) کا تعلق ہے اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ہندوستان کی خواتین بڑی مستعدی کے ساتھ دعوت الی اللہ- ناقل) میں مصروف ہو چکی ہیں اور اس وقت تک ۱۸۳ - ایسی داعیات الی اللہ ہیں جنہوں نے اپنے عہدوں کو پورا کیا ہے اور واقعتہ (دعو الی اللہ۔ناقل) کے کاموں میں مصروف ہو چکی ہیں۔ان کو خدا تعالیٰ جس قسم کے پھل عطا کر رہا ہے اس سلسلہ میں ایک نمونہ کو دیکھ کر میری روح وجد میں آگئی۔بنگال کے ایک گاؤں کانگولی بنگہ میں ایک بیوہ خاتون نے بیعت کی اور احمدی دعوت کرنے والوں کی وجہ اس تک پیغام پہنچا یا شاید کسی (مرتی۔ناقل) کے ذریعہ پہنچا ہو گا لیکن وہ آئندہ دعوت الی اللہ ناقل) کا مرکز بن گئیں اور اس خاتون کی (دعوت الی الله - ناقل) سے مزید تین عورتوں نے بیعت کر لی جس کے نتیجہ میں گاؤں کے بعض مردوں اور مولویوں نے شدید مخالفت شروع کر دی یہاں تک کہ ان تینوں مستورات کے خاندوں نے ان کو یہ دھمکی دی کہ ہم تمہیں طلاق دے کر گھروں سے نکال دیں گے اور ہمارا ہمیشہ کے لئے تم سے تعلق منقطع ہو جائے گا۔انہوں نے کہا طلاق دنیا کیا چیز ہے تم اگر ہمارے سر بھی تن سے جدا کر دو تو جب امام مہدی سے تعلق نہیں توڑیں گی اور جو زور لگتا ہے لگاؤ سم لازما (دعوت الی اللہ۔ناقل) کریں گی اور اس دین کو آگے پھیلاتی چلی جائیں گی۔چنانچہ خدا کے فضل کے ساتھ ایک تھوڑے سے عرصے میں اُن تین عورتوں نے مل کر یہیں سے زیادہ گھروں کو احمدیت سے وابستہ کر دیا۔احمدی خواتین نیکی کے سر میدان میں مردوں سے آگے بڑھیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدی خواتین میں استطاعت ہے اگر وہ چاہیں تو عظیم انقلاب