حوّا کی بیٹیاں اور جنت نظیر معاشرہ

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 9 of 161

حوّا کی بیٹیاں اور جنت نظیر معاشرہ — Page 9

آئندہ کی دنیا مائیں بناتی ہیں۔ماؤں کے دودھ سے سے آئندہ دنیا کے لئے یہ تقدیر لکھی جاتی ہے کہ وہ زہریلی قوم بنے گی یا زندگی بخش قوم ثابت ہو گی آئندہ قوموں کی تقدیر کا فیصلہ کرنا عورتوں کا کام ہے اور یہ فیصلہ انہیں آج کرنا ہوگا۔اج احمدی خواتین کو اپنے سینوں کو خدا کی محبت سے روشن کرنا ہو گا۔آپ کے تبدیل ہوئے بغیر آپ کی اولاد تبدیل نہیں ہو سکتی جب تک آپ کی ذات خدا کے نور سے نہ بھر جائے آپ کی اولاد کے سینے خدا کے نور سے نہیں بھر سکتے۔اپنے گردو پیش ، اپنے ماحول میں خدا کی محبت کے رنگ بھرنے کی کوشش کریں۔ابتدائی دور میں دریچوں کو) خدا کے پیار کی لوریاں دیں۔خدا کی محبت کی ان سے باتیں کریں آپ ایک نئی صدی کے سر پر کھڑی ہیں اس صدی کی آپ مجدد بنائی گئی ہیں آپ نے آئندہ زمانوں میں اولاد کی ضرورتیں پوری کرنی ہیں۔