ہستی باری تعالیٰ — Page 186
TAY پیدا کی ہیں تا کہ اس نے بندوں پر جو احسان کئے ہیں ان کے ذریعہ سے دیکھے کہ بندے ان احسانات کی کیا قدر کرتے ہیں اور ان میں سے کون سے شکر کے جذبہ کو قائم رکھتے اور کون شور مچادیتے ہیں۔چھٹا جواب یہ ہے کہ موذی اشیاء کو خدا تعالیٰ نے اس لئے بنایا ہے کہ انسانی فطرت اونی حالت میں ڈر کی محتاج ہے اور خدا کی طرف لانے کے لئے مصیبتیں آتی ہیں تا کہ ان کے ڈر کی وجہ سے خدا تعالیٰ کی طرف توجہ پیدا ہو۔جیسے ایک چھوٹا بچہ کہیں جانے لگے اور اسے ادھر اُدھر سے ڈرایا جائے تو سیدھا جاتا ہے اور کسی گڑھے وغیرہ میں گرنے سے محفوظ رہتا ہے یا اس طرح کہ جب کوئی جانور ٹیڑھا جا رہا ہو اور اسے ادھر اُدھر جانے سے ڈنڈے کے ذریعہ روک دیا جائے تو سیدھا جاتا ہے۔مگر وہ اشیاء بھی ایک قسم کے ڈنڈے ہیں جو انسانوں کو سیدھا چلانے کے لئے پیدا کئے گئے ہیں۔اگر یہ نہ ہوں تو اکثر لوگ جو سیدھے چلتے ہیں ٹیٹر ھے رستہ پر نکل جائیں۔اگر کہا جائے کہ اچھا ڈر پیدا کیا ہے کسی کی جان گئی آپ کی ادا ٹھہری۔اگر کسی کو شیر کھا جائے یا بیمار مر جائے تو اس کو ڈرانے نے کیا فائدہ دیا ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اگر کسی پر شیر نے یا بیماری نے ایسا حملہ کیا کہ وہ مر گیا تو اگر اس حملہ کے وقت اس نے ڈر کر اپنے گناہوں سے توبہ کر لی تو وہ خدا کے انعام کے نیچے آ گیا اور اگر اس وقت بھی وہ اپنی شرارت پر مستقل رہا تو پھر ضروری تھا کہ اس کو سز املتی۔اس پر شکوہ کیسا؟ پھر دنیا میں ہم دیکھتے ہیں ادنی چیز اعلیٰ کے لئے قربان ہوتی ہے۔اگر اس کے