ہستی باری تعالیٰ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 172 of 290

ہستی باری تعالیٰ — Page 172

۱۷۲ کیا ہر چیز کوخدا نہ ماننے سے رویت الہی نہیں ہو سکتی؟ وحدت وجود کے قائل یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر ہر چیز کو خدا نہ مانا جائے تو پھر رؤیت الہی کا انکار ہو جائے گا کیونکہ وحدت شہود کے عقیدہ کی رُو سے رؤیت محال ہے حالانکہ رؤیت الہی کے سب آئمہ معتقد ہیں۔مگر میں یہ کہتا ہوں کہ یہ خیال بالکل باطل ہے رؤیت کا اس عقیدہ سے کچھ بھی تعلق نہیں باوجود خدا تعالیٰ کی ذات کو وراء الورٹی ماننے کے پھر بھی رؤیت ممکن ہے اور ہوتی ہے۔رویت یا قلبی ہوتی ہے یا صفات الہی کی جلوہ گرمی کو دیکھ کر یا اس کی صفات کو اپنے اندر جذب کر کے ہوتی ہے اور ان سب صورتوں میں ہرگز یہ ضروری نہیں کہ ہر ذرہ کو خدا سمجھا جائے۔اگر کہا جائے کہ وحدت الوجود والوں کی رؤیت اعلی ہوگی کیونکہ قلب سے بھی اور آنکھ سے بھی تو میں کہتا ہوں کہ یہ بھی ایک وسوسہ ہے کیونکہ اگر دنیا کو دیکھ کر خدا کی رؤیت ہو جاتی ہے تو اس میں کمال کیا ہے یہ رویت تو چوروں اور ڈاکووں کو بھی ہوتی ہے کیا دیدار الہی ایسی حقیر چیز ہے کہ دل میں یہ خیال کر لینا کہ سب کچھ خدا ہے ہمارے لئے کافی ہوتا ہے۔بس پھر دنیا کی ہر چیز کو دیکھ کر ہمیں رؤیت الہی ہوتی رہتی ہے۔وحدت الوجود کا مسئلہ کہاں سے پیدا ہوا؟ اب میں اس سوال کے متعلق بتانا چاہتا ہوں کہ یہ مسئلہ پیدا کہاں سے ہوا ہے۔اصل بات یہ ہے کہ باقی تو سب ڈھکوسلے ہیں۔یہ شبہ فلسفہ کے اس مسئلہ کی وجہ سے ہوا ہے