ہستی باری تعالیٰ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 111 of 290

ہستی باری تعالیٰ — Page 111

اونی کے لئے اعلیٰ کی قربانی خدا تعالیٰ کے منکرین اللہ تعالیٰ کے وجود کے خلاف ایک یہ اعتراض بھی پیش کیا کرتے ہیں کہ اگر خدا تعالیٰ ہوتا تو ہمیں یہ بات نہ نظر آتی کہ اعلیٰ چیزیں ادنی پر قربان کی جاتی ہیں جیسے مچھر اور طاعون کے کیڑے ہیں کہ ان کی پرورش انسان کی قربانی پر ہو رہی ہے۔پس معلوم ہوتا ہے کہ اس دنیا کی تدبیر کسی بالا رادہ ہستی کے حکم کے ماتحت نہیں ہو رہی۔اس بات کی تفصیل کہ مچھر اور ٹڈی وغیرہ کیوں پیدا کئے گئے ہیں۔تو میں آگے بیان کروں گا۔فی الحال اس سوال کا جواب دیتا ہوں جو ادنی پر اعلیٰ کے قربان ہونے کے متعلق کیا جاتا ہے اور وہ یہ ہے کہ دنیا کا نظام اور انسان کے پیدا کرنے کی غرض اسی طرح پوری ہو سکتی تھی کہ انسان مرتا اور یہ چیزیں انسان کے مارنے کے ذرائع میں سے بعض ذریعے ہیں۔پس چونکہ انسان کا مرنا اس کی ترقیات کیلئے ضروری تھا اس لئے بعض ذرائع اس کی موت کے لئے پیدا کئے جانے بھی ضروری تھے۔پس ان کیڑوں کے ذریعہ سے ادنی پر اعلیٰ قربان نہیں ہورہا بلکہ اعلیٰ کو اعلیٰ مقام پر لے جایا جاتا ہے۔قرآن میں دہریت کا کیوں رو نہیں دہر یہ لوگ مذاہب پر ایک اور بھی سوال کرتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ اگر خدا ہے تو اسے سب سے پہلے دہریت کا رڈ اپنی کتب میں کرنا چاہئے تھا مگر سب کُتب یت کے متعلق خاموش ہیں حالانکہ مذہب کا سب سے بڑا دشمن یہ مسئلہ ہے۔پس