ہستی باری تعالیٰ — Page 73
ہیں؟ اس قدر سردی پڑ رہی ہے اور اتنا ٹھنڈا پانی ہے اس میں گودنے سے تو میں فورا بیمار ہو جاؤں گا۔اس پر ابن سینا نے کہا کہ کیا اسی برتے پر تو مجھے کہتا تھا کہ تو محمد جیسا ہے؟ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے تو ہزاروں کو کہا آگ میں کود پڑو اور کسی نے نہ پوچھا کہ ایسا کیوں کہتے ہو، خوشی سے آگے بڑھ بڑھ کر اپنی جانیں قربان کر دیں اور تو میری اتنی سی بات نہیں مانتا اور باوجود اس کے مجھے حضور سے مشابہت دیتا ہے حالانکہ رسول کریم نے اپنی بات ان لوگوں سے منوائی جو آپ کے جانی دشمن تھے۔غرض انبیاء با وجود بے سروسامانی کے غالب ہوتے ہیں اور ان کے دشمن تباہ۔اب ہی دیکھ لو کہاں ہیں مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی اور کہاں ہیں حضرت مسیح موعود کے دوسرے دشمن۔ایک بڑا دشمن تمہارے سمجھانے کے لئے خدا نے رکھا ہوا ہے۔مگر اس کی بھی باری آ جائے گی اور اس کا انجام ایسا عبرتناک ہوگا کہ مسیح موعود کے ماننے والے اسے بطور مثال کے پیش کیا کریں گے۔کیا نبی نا کام بھی ہوتے ہیں اس سلسلہ کی اس پہلی دلیل پر یہ اعتراض کیا جاتا ہے کہ ہم کہتے ہیں نبوت کا دعویٰ کرنے والے ناکام بھی ہوتے ہیں۔مثلاً مسیح کو مخالفین نے پکڑ کر سولی پر چڑھا دیا لیکن یہ ان کی ناکامی کی دلیل نہیں ہے بلکہ کامیابی کی ہے کیونکہ خدا نے انہیں بھٹی میں ڈال کر دکھا دیا کہ لاغلب انا وَرُسُلی سچ ہے۔اگر حضرت مسیح صلیب پر وفات پا جاتے اور آپ کا سلسلہ تباہ ہو جاتا تو بیشک یہ دعویٰ غلط ہو جاتا مگر خدا نے آپ کو آگ میں ڈال کر اور پھر زندہ نکال کر دکھا دیا کہ خدا کے نبی پر کوئی غالب نہیں آسکتا۔حضرت مسیح موعود نے بھی